Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناگر کرنول میں سہ روزہ عرس شریف کا اختتام

ناگر کرنول میں سہ روزہ عرس شریف کا اختتام

ناگر کرنول 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر ناگر کرنول میں مولانا شاہ نقشبندی القادری ؒ کے 65 ویں تین روزہ عرس شریف کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ صندل مبارک محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری کے مکان سے برآمد ہوکر شہر ناگر کرنول کے مختلف مقامات سے گشت کرتا ہوا دیر گئے شب درگاہ شریف پہنچا بعدازاں مولانا محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری سج

ناگر کرنول 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر ناگر کرنول میں مولانا شاہ نقشبندی القادری ؒ کے 65 ویں تین روزہ عرس شریف کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ صندل مبارک محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری کے مکان سے برآمد ہوکر شہر ناگر کرنول کے مختلف مقامات سے گشت کرتا ہوا دیر گئے شب درگاہ شریف پہنچا بعدازاں مولانا محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری سجادہ نشین کے ہاتھوں رسم صندل مالی انجام پائی ۔ 9 بجے شب محفل سماع میں حیدرآباد کے جناب محمد جہانگیر میاں محبوب نگر جناب محمد عبدالغفور نیازی قوال ساز پر نعتیہ و منقبتی کلام پیش کیا ۔ دوسرے دن 9 بجے شب جلسہ فیضان اولیاء سے مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری شیخ العقوت جامعہ نظامیہ مولانا سید شاہ انور اللہ قادری حیدرآباد ،مولانا حافظ محمد شاکر پاشاہ صدیقی نقشبندی القادری امام و خطیب جامع مسجد تالاب کٹہ نے مخاطب کرتے ہوئے اولیاء اللہ کی عظمت مقام و مرتبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ تیسرے دن 10 بجے شب ایک طرحی و غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ زیر نگرانی مولانا شاہ محمد غوث پاشاہ قادری شرفی اتم متولی درگاہ حضرت برہنہ بادشاہ ؒ محبوب نگر منعقد ہوا مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب نور آفاقی صادق فریدی، تقی احمد تقی،ابراہیم خان ایاز حیدرآبادی شیخ محمد بن عثمان باوزیر ڈپٹی تحصیلدار ناگر کرنول شیخ یعقوب بن عثمان باوزیر نقشبندی القادری صدر میلاد کمیٹی ناگر کرنول نے شرکت کی ۔ مشاعرہ کا آغاز محمد منظور حسین کی قرائت کلام پاک سے ہوا مشاعرہ میں شاکر پاشاہ شاکر ،جعفر کاظمی، ضیاء سلطانی ابراہیم شہدا ،فرید احمد فرید ،باسط مظہری جلیل رضا ،طیب شرفی ،مولانا صادق پاشاہ نقشبندی ، محمد ممتاز حسین نقشبندی کاورم پیٹ جامی وجودی ،انجم برہانی محبوب نگر نے اپنا طرحی و غیر طرحی کلام سنا کر حضور اکرم ؐ و اولیاء اللہ سے اپنی گہری وابستگی کا ثبوت پیش کیا ۔ حیدرآباد کے جواں سال شاعر جناب ابراہیم خان ایاز کے مترنم و کلام کو بے حد پسند کیا گیا نوجوان شاعر سے بار بار سنا گیا جناب جلیل رضا صدر بزم رضا جڑچرلہ نے نظامت کی ۔ شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT