Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناگر کرنول میں عام آدمی پارٹی کی گھر گھر مہم

ناگر کرنول میں عام آدمی پارٹی کی گھر گھر مہم

ناگر کرنول 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد جمال بہاری کی قیادت عام پارٹی گھر گھر مہم شروع کی گئی ۔ مستقر ناگر کرنول کے علاوہ ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے کئی قائدین اس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔ آج کی مہم میں جناب محمد سردار علی سابق ڈپٹی سرپنچ ناگر کرنول کے علاوہ جناب سید رفیع الدین جناب شیخ معین الدین ، جناب محمد افضل شریف نائب قاضی

ناگر کرنول 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد جمال بہاری کی قیادت عام پارٹی گھر گھر مہم شروع کی گئی ۔ مستقر ناگر کرنول کے علاوہ ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے کئی قائدین اس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔ آج کی مہم میں جناب محمد سردار علی سابق ڈپٹی سرپنچ ناگر کرنول کے علاوہ جناب سید رفیع الدین جناب شیخ معین الدین ، جناب محمد افضل شریف نائب قاضی ، محمد عبدالعلیم تاجر کے علاوہ محمد انور ، محمد غوث ،ایم ڈی مسعود تیگلا مرلی کرشنا ،لکشمنا وغیرہ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے اس علاقہ کے عوام سے عام آدمی پارٹی میں شمولیت کی اپیل کی ۔ اس پارٹی کی جانب سے دیرینہ مسائل جو حل طلب ہیں اس کی یکسوئی کیلئے عوام کی ضروریات کو حکومت تک پہونچانے ایک ریالی کا اہتمام کرتے ہوئے جناب آر ڈی او ناگر کرنول کو ایک یادداشت پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔

پینے کا پانی کا بہترین انتظام رامن پانڈ اسکیم کی موثر عمل آوری غریب طلباء کو تعلیمی اسکالر شپ بے گھر والوں کو اندرماں اسکیم کے تحت اقلیتوں کو بھی مکانات کی منظوری ،نگر پنچایت کی جانب سے شہر کی صفائی کے معقول انتظام کی طرف توجہ دلائی جائے گی عوام سے اپیل کی جاتی ہیکہ اس ریالی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنائیں ۔ کلوا کرتی لفٹ ایریگیشن اسکیم جو کرشنا سے پانی لاکر اس علاقوں کے تالابوں کو پانی سے بھرنا ہے دس سال سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے ۔ اس پراجکٹ کا کام سستی سے چل رہا ہے حکومت خواطر خواہ بجٹ منظور کرتے ہوئے اس کو جلد از جلد روبہ عمل لائے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناگر کرنول ریلوے لائن کا سروے مکمل ہوکر ایک عرصہ ہوا ہے نئی لائن کیلئے ریلوے بجٹ سے رقم منظور کرتے ہوئے اس کا کام بھی جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT