Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ناگم جناردھن ریڈی کی بی جے پی سے علیحدگی کا امکان مسترد

ناگم جناردھن ریڈی کی بی جے پی سے علیحدگی کا امکان مسترد

حیدرآباد۔6 اگست (سیاست نیوز) ناگم جناردھن ریڈی کی بی جے پی سے علیحدگی کے امکان کی خبروں کے درمیان انہوں نے آج بی جے پی ہیڈکوارٹرس پہنچ کر ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ وہ دوسری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ناگم جناردھن ریڈی کچھ دنوں سے پارٹی سرگرمیوں سے دور دیکھے گئے تھے۔ انہوں نے آج پارٹی کے دفتر پہنچ کر بعض قائدین سے ملاقات کی اور ان خبروں کو مسترد کردیا کہ وہ دوسری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات غیرمصدقہ ہیں کہ وہ بی جے پی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹی آر ایس حکومت کے خلاف بہت جلد احتجاج شروع کریں گے۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ انتخابی وعدوں کو فراموش کرکے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT