Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ناگو ل تا میاں پور میٹرو ریل کا نومبر میں آغاز

ناگو ل تا میاں پور میٹرو ریل کا نومبر میں آغاز

کے ٹی آر نے الفنٹا برج سکندرآباد کا معائنہ کیا
حیدرآباد۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ نے آج میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ نومبر میں وزیراعظم نریندر مودی پہلے مرحلے ناگول تا میاں پور کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے الفنٹا برج سکندرآباد پر جاری کاموں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر میئر بی رام موہن، ایم ڈی میٹرو ٹرین این وی ایس ریڈی اور دیگر بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ پہلے مرحلے کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ وزیراعظم 29 کیلومیٹر طویل اس لائن کا افتتاح کریں گے۔ ناگول تا مٹو گوڑہ 8 کیلومیٹر کام مکمل ہونے کے باوجود ٹرین خدمات شروع نہ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر کے ٹی آر نے کہا کہ مختصر فاصلے کیلئے ٹرین خدمات شروع کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ چند ریاستوں میں 7 تا 11 کیلومیٹر فاصلے پر بھی میٹرو ٹرین چلائی جارہی ہے لیکن تلنگانہ حکومت ناگول تا میاں پور تقریباً 29 کیلومیٹر فاصلے کے ذریعہ 45% حصہ کا احاطہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT