Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / ناگپور میں آج سے آر ایس ایس کا اجلاس

ناگپور میں آج سے آر ایس ایس کا اجلاس

ناگپور ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کی اعلیٰ قیادت کا 3 روزہ اجلاس کل سے ناگپور میں شروع ہوگا جس میں اہم قومی مسائل بشمول ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا اور ایک نئے جنرل سکریٹری کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اکھل بھارتیہ پرتی ندھی سبھا کے اجلاس کا افتتاح کریں گے جوکہ تنظیم کی پالیسی اور ف

ناگپور ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کی اعلیٰ قیادت کا 3 روزہ اجلاس کل سے ناگپور میں شروع ہوگا جس میں اہم قومی مسائل بشمول ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا اور ایک نئے جنرل سکریٹری کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اکھل بھارتیہ پرتی ندھی سبھا کے اجلاس کا افتتاح کریں گے جوکہ تنظیم کی پالیسی اور فیصلہ ساز کمیٹی سے ریشمی باغ میں منعقد ہونے والے 3 روزہ اجلاس کی صدارت میں بھگوت کے ساتھ جنرل سکریٹری سریش بھیاجی کریں گے۔ آر ایس ایس نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مذکورہ اجلاس میں اہم قومی مسائل پر تبادلہ خیال اور اہمیت کی حامل قراردادیں منظور کی جائے گی۔

پرتی ندھی سبھا ہر 3 سال میں ایک مرتبہ ووٹنگ کے ذریعہ جنرل سکریٹری انتخاب کرتی ہے۔ موجودہ جنرل سکریٹری سریش جوشی کی 3 سالہ دوسری میعاد قریب الختم ہے۔ تاہم وہ تیسری مرتبہ کیلئے بھی اہل ہیں۔ اجلاس میں ملک بھر میں واقع آر ایس ایس کی شاخوں سے منتخب 1400 نمائندے سنگھ پریوار سے وابستہ تنظیموں کے عہدیدار شریک ہوں گے۔ جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کے بعد منعقد ہونے والے اجلاس غیرمعمولی اہمیت اختیار کرگیا جہاں پر بی جے پی حکمران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی حلیف جماعت ہے۔

آر ایس ایس کی پالیسی ساز کمیٹی توقع ہیکہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 پر بی جے پی کے موقف اور متنازعہ حصول اراضیات بل کا جائزہ لے گی جس کی آر ایس ایس سے ملحقہ بھارتیہ مزدور سنگھ مخالف ہے۔ علاوہ ازیں جے پی کی تائید سے تشکیل حکومت کے بعد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈروں کے متنازعہ ریمارکس بالخصوص چیف منسٹر مفتی محمد سعید کی جانب سے ریاست میں پرامن انتخابات کا سہرا پاکستان اور علحدگی پسندوں کے سر باندھنے سے متعلق ریمارکس بھی اجلاس میں موضوع بحث ہوں گے اور دہلی کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بدترین شکست کی وجوہات کا تجزیہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں سنگھ پریوار کی محاذی تنظیموں بھارتیہ کسان سنگھ (کسان تنظیم) ونواس کلیان آشرم (قبائیلی تنظیم) اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (طلباء تنظیم) بھارتیہ مزدور سنگھ (ٹریڈ یونین) وشوا ہندو پریشد (سادھو سنتوں کی تنظیم) اور بی جے پی کے قائدین کی شرکت متوقع ہے۔ (ابتدائی خبر صفحہ 5پر )

TOPPOPULARRECENT