Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / ناگپور میں آر ایس ایس کی فیصلہ ساز کمیٹی کا اجلاس نئی قیادت کا انتخاب ، صدر بی جے پی امیت شاہ کی شرکت

ناگپور میں آر ایس ایس کی فیصلہ ساز کمیٹی کا اجلاس نئی قیادت کا انتخاب ، صدر بی جے پی امیت شاہ کی شرکت

ناگپور ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آر ایس ایس کی نئی قیادت ( ٹیم ) کا انتخاب 3 روزہ اکھل بھارتیہ پرتی ندھی سبھا کے اجلاس میں عمل میں آئے گا جو کہ تنظیم کی بااختیار فیصلہ ساز کمیٹی ہے یہ اجلاس جمعہ سے شروع ہوگا ۔ انتخابی طریقہ کار کے مطابق اگر کوئی ایک نام پیش کیا جائے تو دیگر 2 افراد کو اس کی تائید کرنی ہوگی اگر ایک عہدہ کے لیے صرف ایک نا

ناگپور ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آر ایس ایس کی نئی قیادت ( ٹیم ) کا انتخاب 3 روزہ اکھل بھارتیہ پرتی ندھی سبھا کے اجلاس میں عمل میں آئے گا جو کہ تنظیم کی بااختیار فیصلہ ساز کمیٹی ہے یہ اجلاس جمعہ سے شروع ہوگا ۔ انتخابی طریقہ کار کے مطابق اگر کوئی ایک نام پیش کیا جائے تو دیگر 2 افراد کو اس کی تائید کرنی ہوگی اگر ایک عہدہ کے لیے صرف ایک نام ہی پیش کیا جائے تو اسے منتخبہ قرار دیا جاتا ہے ۔ تاہم سنگھ کے عہدوں کے لیے مقابلہ آرائی کے امکانات معدوم رہتے ہیں ۔ اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ موہن ودیہ نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا اور 3 روزہ اجلاس کے دوران بعض نئے ارکان کو ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا ۔ تاہم آر ایس ایس کی اعلیٰ قیادت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ لیکن یہ قیاس آرائیاں ہے کہ سنگھ کے موجودہ جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی کی جگہ دتاتریہ ہوسابلے کو نامزد کیا جائے گا ۔ جن کا تعلق کرناٹک سے ہے ۔ ناگپور میں منعقد 3 روزہ اجلاس میں ملک بھر سے 1600 ارکان شریک ہوں گے ۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ جنہوں نے گذشتہ ہفتہ ناگپور میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت سے ملاقات کی تھی ۔ تنظیم کے پہلے دن کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT