Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ناگپور میں ای گورننس پر قومی کانفرنس

ناگپور میں ای گورننس پر قومی کانفرنس

ناگپور ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر نتین گڈکری کل یہاں ای گورننس پر 19 ویں قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ اس دو روزہ کانفرنس کا اہتمام ڈپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریٹیو ریفارمرس اینڈ پبلک گریوینس ، ڈپارٹمنٹ آف الکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی اور حکومت مہاراشٹرا نے مشترکہ طور پر کیا ہے جب کہ کانفرنس میں مرکزی مملکتی وزیر سرکاری عملہ اور تربیت جتندر سنگھ اعزازی مہمان ہوں گے اور سکریٹری DARPG مسٹر دیویندر چودھری کا افتتاحی خطاب ہوگا ۔ کانفرنس میں مختلف عنوانات بشمول جوابدہی شفافیت اور اختراع کے ساتھ حکمرانی ، شہریوں کے لیے ایک ہی چھت کے نیچے خدمات ، مالیاتی شمولیت ، جن دھن ، آدھار اور موبائل ، راست فوائد منتقلی اسکیم (DBT) اسمارٹ شہروں میں مجالس مقامی کی حکمرانی پر 6 اجلاس ( سیشن ) ہوں گے ۔ اختتامی تقریب میں چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس ای گورننس ایوارڈس برائے سال 2015-16 پیش کریں گے جب کہ 18 ویں کانفرنس گذشتہ سال جنوری میں گاندھی نگر گجرات میں منعقد ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT