Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ناگپور میں کنونشن ، وزیر صحت اور کے سی آر کو شرکت کی دعوت

ناگپور میں کنونشن ، وزیر صحت اور کے سی آر کو شرکت کی دعوت

ٹھاکر ہردے ناتھ سنگھ کی قیادت میں وفد کے ساتھ ملاقات
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( دکن نیوز ) : علحدہ ودبھروا ریاست فیڈریشن کے وفد نے آج ٹھاکر ہردے ناتھ سنگھ صدر نشین تلنگانہ گریجویٹ فورم کی زیر قیادت ریاستی وزیر صحت ، ڈاکٹر کے لکشما ریڈی سے ملاقات کی ۔ وفد نے 28 مئی کو ناگپور میں ہونے والے کنونشن میں بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کے لیے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ڈاکٹر لکشما ریڈی کو شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر ٹھاکر ہردے ناتھ سنگھ نے وفد کے اراکین کا ریاستی وزیر صحت سے تعارف کروایا ۔ انہوں نے وزیر صحت کو بتایا کہ علحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران مجاہد آزادی بابا تومار اور جناب کشور سنگھ بیاض جنرل سکریٹری نے تلنگانہ تحریک کی تائید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا جس کی بنا پر انہیں جیل کی سزا بھی کاٹنی پڑی ۔ اس لیے ان سے خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارا فریضہ ہے کہ ہم علحدہ ریاست ودھبروا تحریک کی تائید کریں ۔ وزیر صحت نے تیقن دیا کہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر سے تبادلہ خیال کریں گے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT