Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / ناگپور کا تھرمل پاور اسٹیشن آج قوم کے نام معنون

ناگپور کا تھرمل پاور اسٹیشن آج قوم کے نام معنون

ناگپور ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ناگپور سے قریب موڈا میں این ٹی پی سی کے سوپر تھرمل پاور اسٹیشن کو وزیراعظم نریندر مودی کل قوم کے نام معنون کریں گے ۔ دریں اثناء سرکاری ذرائع نے بتیا کہ نریندر مودی کل یہاں ایک روزہ دورہ پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ شہر میں منعقدہ دو یا تین تقریبات میں شریک ہوں گے ۔ نریندر مودی کے ہمراہ ان کے کابینی رفقاء بشم

ناگپور ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ناگپور سے قریب موڈا میں این ٹی پی سی کے سوپر تھرمل پاور اسٹیشن کو وزیراعظم نریندر مودی کل قوم کے نام معنون کریں گے ۔ دریں اثناء سرکاری ذرائع نے بتیا کہ نریندر مودی کل یہاں ایک روزہ دورہ پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ شہر میں منعقدہ دو یا تین تقریبات میں شریک ہوں گے ۔ نریندر مودی کے ہمراہ ان کے کابینی رفقاء بشمول وزیر برائے شہری ترقیات وینکیا نائیڈو ، وزیر ٹرانسپورٹ و جہاز رانی نتن گڈکری ہوں گے ۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر بین الاقوامی طیرانگاہ پر اپنی آمد کے بعد وزیراعظم سیدھے موڈا روانہ ہوجائیں گے جو یہاں سے 30 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور وہاں این ٹی پی سی کے سوپر تھرمل پاور ا سٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے اسے قوم سے معنون کریں گے ۔ بعد ازاں وزیراعظم کستور چند پارک گراؤنڈ پہنچیں گے جہاں وہ ناگپور میٹرو ریل پراجکٹ اور پرڈی گریڈ سپریٹر و فلائی اوور موقوعہ قومی شاہراہ نمبر 6 کا سنگ بنیاد رک ھیں گے ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ وزیراعظم کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے بعد نریندر مودی کا یہ پہلا دورہ ناگپور ہے جس کے لئے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ دونوں ہی تقاریب میں مہاراشٹرا کے گورنر کے شنکر نارائنن اور وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان بھی موجود ہوں گے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بھی دلچسپ ہوگا کہ آج ملک کی مختلف ریاستوں میں میٹرو ریل پراجکٹس پر زائد توجہ مبذول کی جارہی ہے جس میں ریاست مہاراشٹرا سرفہرست ہے جہاں ممبئی میں اس کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور عوام و رسواء سے گھاٹکوپر تک میٹرو ٹرین کے سفر سے محظوظ ہورہے ہیں ۔ اسی نوعیت کے پراجکٹ میں اب ریاست تلنگانہ (سابق میں متحدہ آندھراپردیش) و آندھراپردیش کے مشترکہ دارالحکومت حیدرآباد شہر میں بھی میٹرو ریل کا کام زور و شور سے جاری ہے جس کی تکمیل تین مراحل میں کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT