Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگی ریڈی پیٹ منڈل میں وی آر اوز کی کمی

ناگی ریڈی پیٹ منڈل میں وی آر اوز کی کمی

مقامی عوام ناکافی عملہ کے سبب مشکلات سے دوچار

یلاریڈی 16 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں 12 کلوسٹر ہیں اور ہر کلوسٹر کو دو تین مواضعات ہیں جس کے لئے ہر کلوسٹر کے لئے ایک وی آر او کا ہونا ضروری ہے لیکن منڈل میں صرف پانچ وی آر اوز ہیں جس سے منڈل ریونیو سے متعلقہ کئی کام انجام دینے میں خاص مشکلات و تاخیر کا عوام کو سامنا ہے اور ہر روز عوام آفس کے چکر لگاتے نظر آتے ہیں۔ منڈل کے چنور، دھرما ریڈی، تانڈور، جینی جانکم پلی، ماسانی پلی وی آر او تبادلہ پر دوسرے منڈلوں کا رُخ کیا۔ مواضعات میں ریونیو محکمہ سے متعلق ناکافی عملہ ہونے پر عوام کو ان گنت دشواریوں سے گزرنا پڑرہا ہے۔ ناگی ریڈی پیٹ کے آتماکور، بلارم، لنگم پلی، ماسن پلی، چنور، مالتمیہ، پوچارم، ناگی ریڈی پیٹ، تانڈور، جلال پور، دھرما ریڈی، جینی جانکم پلی کلوسٹر ہیں۔ منڈل میں جملہ 8 افراد وی آر او خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان دنوں ہی پانچ وی آر او کا تبادلہ ہوا اور ایک وی آر کو ڈیپوٹیشن پر نظام آباد کے کلکٹریٹ پر تبادلہ کیا گیا اور منڈل کو تین نئے وی آر او کا تقرر عمل میں آیا۔ اس طرح فی الوقت پانچ وی آر او جلال پور کیلئے سبھاش، بلارم ودم پرتی وی آر او راجو، لنگم پلی وی آر او سرینواس، جپتی جانکم پلی وی آر او لکشمیا خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ماسن پلی وی آر او سنگمیشور ریڈی خدمات کیلئے پیش ہونا باقی ہے۔ فی الوقت چنور، گول لنگال، مالتمیہ، پوچارم، ناگی ریڈی پیٹ، تانڈور، دھرما ریڈی کلوسٹرس خالی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جلال پور وی آر او شیکھر گزشتہ دو ماہ سے رخصت پر ہے۔ منڈل میں 12 کلوسٹر حدود میں 22 مواضعات ہیں جس کے لئے صرف پانچ وی آر او مقرر ہیں۔ جس سے عوام کو ہر کام کے لئے طویل انتظار کے ساتھ ساتھ کئی مرتبہ آفس کے چکر لگانے پڑرہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT