Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگی ریڈی پیٹ میںسڑک حادثہ، دو افراد زخمی

ناگی ریڈی پیٹ میںسڑک حادثہ، دو افراد زخمی

یلاریڈی۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بائیک بے قابو ہوکر کنال میں گرنے پر اس حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لنگا ریڈی پیٹ کلاں سے تعلق رکھنے والے راجو اور ملیش اگادی تہوار کے موقع پر بیل بنڈیوں کو سجانے کیلئے گوپال پیٹ گئے، تہوار کے بعد اپنے آبائی موضع کو واپس ہورہے تھے کہ بائیک بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے موجود پوجارم کنال میں جاگرے اس حادثہ میں بائیک چلانے والے راجو کا پیر ٹوٹ گیا اور چہرے پر شدید زخم آئے، ملیش کے پیر شدید زخمی ہوئے۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی عوام نے زخمیوں کو منڈل ناگی ریڈی پیٹ دواخانہ خانگی کو منتقل کیا۔ جہاں شدید زخمی راجو کو ڈاکٹروں کے مشورہ پر حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT