Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناگی ریڈی پیٹ میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپئے برقی بل وصول طلب

ناگی ریڈی پیٹ میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپئے برقی بل وصول طلب

یلاریڈی /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں مختلف گرام پنچایتوں سے متعلق پینے کے پانی ۔ اسٹریٹ لائیٹس سرویس کے برقی بقایا جات فوری ادا کرنے محکمہ برقی ٹرانسکو AE ویریشم نے اپنے ایک بیان میں مشورہ دیا ۔ اس موقع پر انہوں نیمنڈل میں مختلف مواضعات میں برقی بقایا جات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منڈل ناگی ریڈی پیٹ پنچایت

یلاریڈی /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں مختلف گرام پنچایتوں سے متعلق پینے کے پانی ۔ اسٹریٹ لائیٹس سرویس کے برقی بقایا جات فوری ادا کرنے محکمہ برقی ٹرانسکو AE ویریشم نے اپنے ایک بیان میں مشورہ دیا ۔ اس موقع پر انہوں نیمنڈل میں مختلف مواضعات میں برقی بقایا جات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منڈل ناگی ریڈی پیٹ پنچایت حدود میں 25 سرویس سے تعلق رکھنے والا بقایا 61 لاکھ 47 ہزار 677 روپئے ہے ۔ مالتمیدہ ، پنچایت حدود میں آٹھ سرویس کا چار لاکھ 44 ہزار 641 روپئے بقایا ہے ۔ ادل پرتی پنچایت حدود میں چھ سرویس سے متعلقہ بقایا دو لاکھ 50 ہزار 344 روپئے ، چنور حدودمیں چھ سرویس سے متعلقہ دو لاکھ 65 ہزار 879 روپئے ، لنگم پلی حدود کے سات سرویس کا دو لاکھ 51 ہزار 988 روپئے ۔ تانڈور حدود کے 16 سرویس کا 11 لاکھ 24 ہزار 666 روپئے جلال پور کے پانچ سرویس کا بقایا تین لاکھ 31 ہزار 692 روپئے ، مانور کے تین سرویس کا دو لاکھ 11 ہزار 425 روپئے جیتی جاچکم پلی پنچایت حدود میں 9 سرویس کا چار لاکھ تین ہزار 732 روپئے ۔ رامکاپلی میں دو سرویس کا ایک لاکھ 16 ہزار 772 روپئے پوچارم پنچایت حدود میں چھ سرویس کا دو لاکھ 36 ہزار 312 روپئے ، واڑہ حدود میں چھ سرویس کا دو لاکھ 54 ہزار 286 روپئے ۔ آتماکور حدود میں سات سرویس کا چار لاکھ 92 ہزار 550 روپئے ، ماسن پلی حدود میں چار سرویس کا دو لاکھ 38 ہزار روپئے ، وینکم پلی حدود میں دو سرویس کا ایک لاکھ 22 ہزار 836 روپئے ، دھرما ریڈی حدود میں چار سرویس کا ایک لاکھ 80 ہزار 499 روپئے ، راگھواپلی پنچایت حدود میں چار سرویس کا دو لاکھ 27 ہزار 370 روپئے ، بلارم پنچایت حدود میں آٹھ سرویس کا تین لاکھ 84 ہزار 550 روپئے ، ارام حدود میں تین سرویس کا ایک لاکھ 72 ہزار 46 روپئے ، آچیاپلی حدود میں تین سرویس سے متعلقہ ایک لاکھ 19 ہزار 160 روپئے ، کناریڈی میں تین سرویس کا ایک لاکھ 89 ہزار 678 روپئے کا بقایا جات وصول طلب ہے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے 22 مواضعات پر 143 سرویس سے متعلقہ بقایا جات جملہ ایک کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار 811 روپئے ہے ۔ مسٹر ویریشم AE نے صارفین سے جلد از جلد اپنے اپنے بقایاجات ادا کرتے ہوئے محکمہ کو آگے بڑھنے میں مدد کریں ۔ مواضعات میں اس قدر کثرت سے بقایا جات کسی تعجب سے کم نہیں ۔ اس میں صارفین کے ساتھ ساتھ محکمہ کے عہدیداروں کی ہے ۔ کسی قدر عدم ظاہر ہوتی ہے ۔ اگر یہی حال رہا تو مستقبل میں برقی نہ ہوگی صرف بقایا جات برقرار رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT