Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناگی ریڈی پیٹ میں بیٹی کے ساتھ باپ کی خودکشی

ناگی ریڈی پیٹ میں بیٹی کے ساتھ باپ کی خودکشی

معذور بیٹی کے مستقبل سے پریشان باپ کا انتہائی اقدام

یلاریڈی ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معذور بیٹی کے مستقبل کو لیکر پریشان باپ دلبرداشتہ ہوکر اپنی بیٹی کو تالاب میں غرق کرکے خود بھی اسی تالاب میں ڈوب کر خودکشی کرنے کا واقعہ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور گرام پنچایت حدود والے علاقہ آکم پلی میں پیش آیا ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق آکم پلی سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ لوکیا اپنی بڑی بیٹی 10 سالہ کیرتیا کے ساتھ اتوار کی رات موضع شیوار پر واقع تالاب میں گرکر خودکشی کرلی ۔ لوکیا کی شادی 12 سال قبل لکشمی نامی لڑکی کے ساتھ انجام پائی تھی ۔ ان دونوں کو دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے ۔ ان میں بڑی بیٹی کیرتیا اپاہچ ہی پیدا ہوئی تھی اور لوکیا کی بیوی لکشمی کی بہن جو ذہنی طور پر کمزور تھی وہ /7 مارچ کو لوکیا کو شادی کردی ۔ لوکیا اتوار کے دن اپنی بڑی بیٹی کو لیکر گوپال پیٹ میں جاترا (میلہ) دیکھنے کیلئے گھر سے نکلا اور رات تک گھر واپس نہ ہوا ۔ پیر کے دن تالاب کی طرف سے گزرنے والے افراد کو باپ بیٹی کی تالاب میں نعشیں نظر آئیں ۔ جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر شیکھر نے موضع پہنچکر تالاب سے نعشوں کو باہر نکلوایا ۔ یلاریڈی ڈی ایس پی مسٹر چندرا شیکھر نے مقام واردات کا معائنہ کیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ لوکیا اپنی معذور بیٹی کی زندگی بھی اس کی دوسری بیوی جیسی ہوسکتی ہے فکر مند ہوکر اس کے ساتھ خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ اس طرح باپ بیٹی کی ایکساتھ خودکشی سے موضع میں غم کی لہر دوڑگئی ۔ مقامی عوام نے افسوس و دکھ کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT