Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگی ریڈی پیٹ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل پولیس مفرور ملزم کی تلاش میں سرگرم

ناگی ریڈی پیٹ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل پولیس مفرور ملزم کی تلاش میں سرگرم

یلاریڈی۔/18 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شوہر کو ہی زندگی سمجھتے ہوئے روزانہ اذیتیں چپ چاپ برداشت کرتے ہوئے ہمت کے ساتھ ازدواجی زندگی گذار رہی بیوی کو شوہر نے کلہاڑی سے خطرناک طریقہ سے وار کرتے ہوئے قتل کردیا۔ اس واقعہ سے منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں سنسنی پھیل گئی اور عوام میں برہمی کی لہر دوڑ گئی۔ سرکل انسپکٹر مسٹر انیل کمار کی تفصیلات کے مطابق منڈل مستقر پر ایس سی کالونی میں مقیم وٹھل کی ماضی میں ہی دو شادیاں انجام پائیں۔ اس کی ہراسانی و اذیتیں برداشت نہ کرتے ہوئے دو بیویاں اسے چھوڑ کر چلی گئیں۔ اس دوران پانچ سال قبل منڈل پاپنا پیٹ کے باسارم علاقہ سے تعلق رکھنے والی 40سالہ ایسووا سے تیسری شادی کرلی۔ اس وقت ایسووا کو ایک بیٹی تھی۔ یہ تینوں مل کر ایک ہی گھر میں رہا کرتے تھے۔ کچھ دنوں سے شوہر بیوی کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے اور منگل کے دن صبح ان دونوں میں جھگڑا ہوا۔ ایسووا کو وٹھل نے خوب مار پیٹ کی۔ یہ دیکھ کر بیٹی نانا نانی کو لانے کیلئے باسارم گئی اور وٹھل اپنی پر کلہاڑی سے وار کرکے قتل کردیا اور راہ فرار اختیار کی۔ شام کو جب نانا نانی کے ساتھ بیٹی گھر واپس آنے پر ایسووا کی نعش پڑی ملی۔ جس کے ساتھ ہی اس پر سکتہ طاری ہوگیا اور غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ۔ پولیس کیس درج کرتے ہوئے ملزم کو تلاش کررہی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT