Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگی ریڈی پیٹ میں نوجوان کی خودکشی

ناگی ریڈی پیٹ میں نوجوان کی خودکشی

مشکوک واقعہ پر ڈی ایس پی کی نگرانی میں تحقیقات

یلاریڈی۔18 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر پر ایک نوجوان پھانسی لے کر خودکشی کرلینے کا واقعہ ہلچل مچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ رمیش رات کو گھر پر رسی سے فیان پر پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ منڈل اے ایس آئی دیوا کمار نے مقام واردات پر پہنچ کر نعش کا معائنہ کیا۔ پولیس نے نعش کو فیان سے لٹکتا پایا جس کے ساتھ ساتھ نعش کے ہاتھ پیچھے سے بندھے ہوئے تھے۔ پولیس کو شک ہونے پر اعلیٰ عہدیداروں کو اطلاع کردی جس پر یلاریڈی ڈی ایس پی نرسمہا اور سرکل انسپکٹر سدھاکر مقام واردات پہنچ کر نعش کا معائنہ کیا۔ تمام پہلوؤں پر غور کرکے آخرکار پولیس نے اس واقعہ کی خودکشی بتایا۔ متوفی خودکشی سے قبل خود اپنے ہاتھوں کو اس سے باندھ لیا بتایا۔ رمیش کا خاندان کافی دنوں سے معاشی بحران کا شکار بتایا گیا جس سے یہ کچھ دن پہلے اپنے ماں باپ کے ساتھ بیوی کو لے کر سدی پیٹ گیا۔ رقم سے متعلق جہاں پر چھوٹا سا جھگڑا ہوا جس کے بعد رمیش اور افراد خاندان پھر منڈل واپس آگئے۔ اس دن سے بیوی یشودھا اپنے بیٹے کے ساتھ مائیکے میں میدک میں رہ رہی تھی۔ بیوی کے مائیکے چلے جانے سے معاشی بحران سے دلبرداشتہ ہوکر رمیش رات کو اپنے ماں باپ کے گھر پر پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے نعش کا پنچ نامہ کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT