Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناگی ریڈی پیٹ میں چیتے کا ایک بار پھر حملہ

ناگی ریڈی پیٹ میں چیتے کا ایک بار پھر حملہ

یلاریڈی :24؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر کے شیوار پر جنگلاتی علاقہ میں موجود جانوروں کے مندے پر رات کو چیتا نے حملہ کر کے ایک بچھڑے کو ختم کردیا۔ لگاتار دو دنوں سے چیتا کے حملہ سے دو جانوروں کی موت ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منڈل پنچایت حدود کے بنجر تانڈا سے تعلق رکھنے والے رام سنگھ ،مان سنگھ،دیو سنگھ یہ تینوں بھ

یلاریڈی :24؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر کے شیوار پر جنگلاتی علاقہ میں موجود جانوروں کے مندے پر رات کو چیتا نے حملہ کر کے ایک بچھڑے کو ختم کردیا۔ لگاتار دو دنوں سے چیتا کے حملہ سے دو جانوروں کی موت ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منڈل پنچایت حدود کے بنجر تانڈا سے تعلق رکھنے والے رام سنگھ ،مان سنگھ،دیو سنگھ یہ تینوں بھائی منڈل کے شیوار پر جنگلاتی علاقہ میں موجود اپنی زرعی اراضی پر کاشت کرتے ہوئے وہیں پر رہتے ہیں ان کے پاس کثر ت سے بیل بکریاں ہیں۔ رام سنگھ کی بکریوں کے مندے پر رات 9 بجے چیتا نے حجلہ کر کے بچھڑے کو کتر کر ہلاک کردیا اور اس جانور کو چیڑ پھاڑ کر کے کھاتے ہوئے دیکھ کر رام سنگھ، مان سنگھ زور سے چیخ کر چیتا کو بھگانے کی کوشش کی لیکن چیتا نے ان پر بھی حملہ کی کوشش کی جس پر دو نوں بھائی وہاں سے بھاگ نکلے اور گھانس کے ڈھیر پر چڑھ کر خود کو بچایا۔ دوسرے دن چیتا نے مان سنگھ کے بچھڑے منہ میں پکڑ کر جنگل میں بھاگ گیا ۔

گذشتہ سال رام سنگھ کے جانوروں کے مندے میں چیتا گھس کر جانور کو ہلاک کردیا تھا ۔ چیتا کے حملہ کی خبر سن کو یلاریڈی محکمہ جنگلات رینج آفیسر رادھا کشن نے مقام وارادت پہنچ کر حملہ کا معائنہ کیا۔ جانوروں کی ہلاکت پر مالکین کو مالی امداد دلانے کا تیقن دیا۔ ناگی ریڈی پیٹ کے جنگلاتی علاقوں میں کچھ دنوں سے چیتے کی سرگرمیوں سے عوام میں خوف پایا جاتا ہے۔ چرواہے چیتا کے اس طرح کے حملہ سے جنگل کا رخ کرنے خوف کھا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT