ناگی ریڈی پیٹ کستوربا اسکول

یلاریڈی 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کستوربا اسکول کے اسپیشل آفیسر ایس او، سی آر ٹی ملکر بہتر خدمات انجام دینے

یلاریڈی 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کستوربا اسکول کے اسپیشل آفیسر ایس او، سی آر ٹی ملکر بہتر خدمات انجام دینے
GCDO گرلز چائلڈ ڈیولپمنٹ آفیسر، انکلوزیو ایجوکیشنل کوآرڈی نیٹر روم موہن نے مشورہ دیا۔ اُنھوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کستوربا اسکول میں درپیش مسائل کے متعلق اخباری میں خبر شائع ہونے سے اسکول کی تنقیح کی۔ اس موقع پر اُنھوں نے اسکول کی طالبات معلمین کے حاضری رجسٹر کے ساتھ اسکول کا مختلف ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ اسکول کے مسائل پر طالبات سے بات کی اور مختلف مسائل دریافت کئے۔ بعدازاں اُنھوں نے ایس او، سی آر ٹی کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا اور بات کرتے ہوئے کہاکہ طالبات کو مختلف نصاب پر بہترین عبور حاصل ہے۔ اساتذہ اپنی تدریسی خدمات بہتر انجام دینے کا انکشاف کیا اور اساتذہ کو سراہا۔ لیکن طالبات میں اصول پسندی کی کمی بتایا جس کے ذمہ دار اساتذہ ہیں۔ اساتذہ کو دیکھ کر ہی طالبات کو سیکھتے ہیں۔ طالبات کیلئے اساتذہ ہی آئیڈیل ہوا کرتے ہیں کیا۔ اسکول میں ایس او اور سی آر ٹی کے درمیان نااتفاقی سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اسے دور کرنے کا مشورہ دیا۔ اسکول میں آج سے دودھ سربراہ کرنے کے احکام دیئے اور ایک ایک کرکے تمام مسائل حل کرنے کا مشورہ دیا۔ طالبات کو بہت جلد بیڈ شیٹ یونیفارمس سربراہ کرنے کی بات کہی۔ اس کے ساتھ بہت اسکالرشپ کی رقم ملنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس کے بعد پھر کسی اسکول کے ذمہ داران میں اتفاق کی کمی رہی تو کارروائی کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر ایم ای او گوردھن ریڈی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ہر مسئلہ اخبار کی زینت بننے پر ہی عہدیدار توجہ دے رہے ہیں ورنہ یہ اپنی ذمہ داریوں کو خود محسوس کرنے سے قاصر معلوم ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT