Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگی ریڈی پیٹ کے موضع آتما کور سڑک کا کام نامکمل

ناگی ریڈی پیٹ کے موضع آتما کور سڑک کا کام نامکمل

یلاریڈی۔ 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے آتما کور کی خستہ سڑک کی تعمیرات کیلئے یلاریڈی رکن اسمبلی کے فنڈ سے جاری کرنے کے باوجود متعلقہ گتہ دار کی لاپرواہی کے سبب موضع کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی سال قبل موضع کو ڈالی گئی سڑک بری طرح خستہ حال ہونے پر ناگہانی حالات میں ایمبولینس بھی آنا ممکن نہ تھا۔ حاملہ خواتین کیلئے تو یہ راستہ جان لیوا تھا۔ آٹو میں دواخانہ کیلئے نکلنے پر آٹو میں ہی ژچگیاں ہونے کے بے شمار واقعات ہیں۔ موضع میں اگر کسی کے ہاں کوئی تقریب ہو تو ان کے رشتہ دار شرکت سے گھبراتے اس سے اس سڑک کی حالت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ان مشکلات کو دیکھ کر رکن اسمبلی یلاریڈی مسٹر رویندر ریڈی نے منڈل شاہراہ سے چھوٹا آتما کور تک پی ٹی روڈ تعمیرات کیلئے 48 لاکھ روپئے اور چھوٹا آتماکور سے بڑے آتما کور تک بی ٹی روڈ کی تعمیرات کیلئے 35 لاکھ روپئے سال 2014-15ء، RDF فنڈ منظور کروایا۔ منڈل شاہراہ سے چھوٹے آتما کور تک تعمیرات کا کام مکمل ہوا لیکن چھوٹے آتما کور سے بڑا آتما کور تک روڈ کا کام درمیان میں ہی روک دیا گیا۔ گتہ دار نے ایک سال گذرنے کے باوجود کام مکمل نہ کرسکے جس سے بڑا آتما کور کے عوام کو ماضی کی طرح مشکلات برقرار ہیں۔ اس تعلق سے رکن اسمبلی سے شکایت کرنے پر انہوں نے گتہ دار اور عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ پھر بھی کوئی اثر نہ ہونے پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ پنچایت راج محکمہ عہدیداروں نے متعلقہ گتہ دار کو تین نوٹسیں جاری کیں پھر بھی کوئی کام کا آغاز نہ ہوسکا جس سے عوام اپنی بے بسی پر افسوس کررہے ہیں۔ جلد از جلد اعلیٰ عہدیداروں کو توجہ کرنا بے حد ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT