Wednesday , October 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناگ سانپ نے 14 افراد کو ڈس لیا

ناگ سانپ نے 14 افراد کو ڈس لیا

حسن آباد /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد ٹاون کے جنوبی سمت کے مضافات میں واقع اندرا کرانتی پدکم کے دفتر میں آج صبح 11 بجے ایک شدید برہم ناگ سانپ نے تیزی کے ساتھ داخل ہوکر ڈرامائی انداز میں دفتر میں موجود 14 افراد کو ڈس لیتے ہوئے الماری کے عقب میں روپوش ہوگیا ۔ پراجکٹ منیجر بی نوین کے بموجب اچانک زہریلے ناگ سانپ نے خوفناک آوازیں کرتا ہوا تیزی کے ساتھ دفتر میں داخل ہوکر برق رفتاری میں باری باری سے 14 افراد کو ڈس لیا نیز زبردست ہلچل مچادی ۔ متاثرہ ملازمین نے دیگر افراد کی مدد سے خوفناک ناگ سانپ کو ہلاک کرنے کی کافی تگ و دو کی تاہم سانپ شدید برہمی کے حالت میں خوفناک آوازوں کے ساتھ ایک کمرے سے دوسرے کمرے روپوش ہوتا رہا ۔ اس ضمن میں ملازمین نے مقامی پولیس کو اطلاع دیکر مدد حاصل کی تاہم پولیس بھی سانپ کو برآمد و ہلاک کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ سانپ کی موجودگی کی اطلاع پر دفتر کے قرب و جوار میں شدید خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ بعد ازاں 12 سالہ طالب علم سید ہدایت علی نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آہنی سلاخ سے وار کرتے ہوئے 8 فٹ سے زائد زہریلے ناگ سانپ کو ہلاک کرتے ہوئے زبردست ستائش حاصل کی ۔ نیز متاثرہ افراد کا سرکاری دواخانے میں علاج کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT