Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نبارڈکے ذریعہ پوٹنشیل کریڈٹ پلان کی تشکیل

نبارڈکے ذریعہ پوٹنشیل کریڈٹ پلان کی تشکیل

کریم نگر ۔ 18ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 8267.59 کرور سے قومی زرعی دیہی ترقیاتی بینک ( نبارڈ) کے ذریعہ سال 2016-17ء سال کیلئے ڈسٹرکٹ پوٹنشیل کریڈٹ پلان کو تشکیل دیا گیا ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کہا ۔آج ویڈیو کانفرنس ہال کلکٹریٹ میں قومی زرعی دیہی ترقیاتی بینک ( نبارڈ) کے ذریعہ سال 2016-17ء کیلئے ڈسٹرکٹ پوٹنشیل قرض منصوبہ کی ضلع کلکٹر نے اجرائی کی ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ یہ بجٹ سال 2015-16ء میں تشکیل دیئے گئے سالانہ کریڈٹ پلان کے مقابلہ 15% زیادہ ہے ۔آر بی آئی کے ترجیح شعبہ قرضہ جات گائیڈلائنس کو تبدیل کرنے کے سبب نبارڈ کے ذریعہ تشکیل دیا گیا قرض منصوبہ تمام بینکوں کو ان کے اپنے قرض منصوبہ سال 2016-17 کی تیاری و قرض کی توسیع کے ذریعہ ضلع کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگا ۔ اس منصوبہ میں 4382.81 کروڑ روپئے فصل قرضہ جات کیلئے ‘ 1501.23کرور روپئے زراعت و اس سے متعلقہ شعبہ جات کیلئے سرمایہ قرضہ جات کیلئے ‘ فنی پیشہ وارانہ ‘ چھوٹی صنعتوں کیلئے ‘ 1874.37 کروڑ دیگر ترجیح شعبہ جات کیلئے ‘ ہاؤزنگ ‘ تعلیمی ‘ سماجی بنیادی سہولتیں ‘ شمسی توانائی کیلئے 509.18کرور کی ضرورت ہوگی ۔ اس کا اندازً تخمینہ لگایا گیا ۔ جملہ تخمینہ کا 53% فصل قرضہ جاتکیلئے ‘ 18% زراعت و متعلقہ شعبہ جات میں سرمایہ قرضہ جات ‘ 23% چھوٹے و درمیانی سطح کی صنعتوں کیلئے و دیگر ترجیح شعبہ جات کیلئے مختص کئے گئے ۔ فصل قرضہ جات ‘ مویشیوں کی افزائس ‘ دودھ کی پیداوار ‘ بھیڑ بکریوں کی افزائش ‘ زراعت کوعصریانہ ‘ گودام ‘ تخم صفائی کے یونٹس ‘ پھلوں کے باغات ‘ ترکاریوں کے باغات ‘ پھولوں کے باغات ‘ آبی وسائل کی ترقی ‘ اراضی کی زرخیزی کیلئے ‘ غیر سرخیز اراضی میں جنگلی پودوں کی افزائش ‘ شمسی توانائی پر مبنی پمپ سیٹس ‘ زرعی پیداوار کے انجمنوں کو قرضہ جات وغیرہ کو اس منصوبہ میں ترجیح دی گئی۔ قرض منصوبہ کے ضمن میں درکار بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق تفصیلات دی گئی ۔ ان منصوبوں کے مطابق تمام بینکوں کو 2016-17ء سال کیلئے اپنے اپنے قرض منصوبوں کو تیار کریں ۔ تمام بینکوں کے قرض منصوبوں کو جوڑ کر ضلع لیڈ بینک سالانہ قرض منصوبوں کو مارچ 2016 میں پیش کیا جائے گا ۔ ریاست تلنگانہ میں کریم نگر ضلع میں موافق سہولتوں کی وجہ سے تمام بینکوں کو سال 2016-17 میں 826759 کروڑ روپئے قرضہ جات کی اجرائی کا مواقع حاصل ہے ۔ اس پروگرام میں اے جے سی ڈاکٹر ناگیندرا‘ اے جی ایم روی بابو ‘ ایل ڈی ایم ڈی اے چودھری ‘ ڈی آر ڈی اے جی ڈیارونا شری ‘ ایس بی ایچ منیجرملکارجن راؤ و دیگر بینکوں کے اعلیٰ عہدیداران و مختلف محکمہ جات کے ضمنی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT