Friday , May 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نبی رحمتؐ کی تعلیمات پر عمل آوری کی تلقین

نبی رحمتؐ کی تعلیمات پر عمل آوری کی تلقین

کورٹلہ میں جلسہ تقسیم اسناد سے عقیل احمد و دیگر کا خطاب
کورٹلہ۔/28ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی حلقہ تلنگانہ کی جانب سے چلائی جانے والی پندرہ روزہ مہم ’’ حضرت محمدؐ سب کیلئے ‘‘ کے موقع پر ایس آئی او ریاست تلنگانہ کی جانب سے ’’ حضرت محمدؐ سے تحریک پاکر‘‘ کے عنوان پر ایس اے رائٹنگ مقابلہ رکھا گیا جس میں ساری ریاست سے تقریباً بیس ہزار طلباء و طالبات نے شرکت کی ان میں غیر مسلم طلباء کی کثیر تعداد اس مضمون نویسی مقابلہ میں شرکت کی۔ اس مقابلہ میں کورٹلہ کے پی آر پی ایم جونیر کالج انٹر میڈیٹ سال دوم کی غیر مسلم طالبہ وی پدمجا ساری ریاست تلنگانہ میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پچیس ہزار روپئے نقد حاصل کی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ شہر کورٹلہ میں مضمون نویسی مقابلہ میں تقریباً چار سو مسلم و غیر مسلم طالبات نے حصہ لیا۔ جماعت اسلامی اور ایس آئی او کورٹلہ کی جانب سے وی پدمجا کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب پی آر بی ایم کالج میں زیر صدارت محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی جگتیال منعقد کی گئی جس میں پوتنی پروین کمار کالج پرنسپل، الیاس احمد خان امیر مقامی کورٹلہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے عقیل احمد سکریٹری دعوہ سیل جماعت اسلامی کورٹلہ نے تلگو میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمدؐ ساری انسانیت کیلئے رحمت اللعالمین ؐ بناکر بھیجے گئے، اگر آج ہم پیارے نبی کی تعلیمات اور آپؐ کی سیرت کو اپنی زندگی میں جاری و ساری کریں گے تو دنیا امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر مسلم طالبہ ہزاروں طلباء میں اس مقابلہ میں ساری ریاست میں دوسرے مقام پر آنا یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، اس طالبہ نے پیارے نبیؐ کی سیرت کا غور و فکر کے ساتھ مطالعہ کرکے ہی یہ مقام حاصل کیا۔ انہوں نے اس طالبہ سے حضرت محمدؐ کی تعلیمات کا مزید مطالعہ کرنے کی خواہش کی۔ مولانا مفتی سید ضمیر عقیل سبیلی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ اس مقابلہ میں اول مقام حاصل کرنے والی طالبہ بھی حسن اتفاق سے غیر مسلم ہی ہے جس کا نام دکشت ہے جسے بھی نقد پندرہ سو روپئے انعام سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ پرنسپل کالج اور ان طالبات کو تہنیت پیش کرتے ہوئے سیرت محمد ؐ پر مشتمل کتب دیئے گئے ۔ اس موقع پر محمد عبدالرحیم صدر مدرس نونہال ہائی اسکول ، ایس آئی او یونٹ صدر محمد عارف کے علاوہ لکچررس مسلم و غیر مسلم طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT