Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نبی رحمتؐ کے پیغام کو عام کرنا مسلمانوں کا فریضہ

نبی رحمتؐ کے پیغام کو عام کرنا مسلمانوں کا فریضہ

کورٹلہ میں منعقدہ تقریب سے احمد عبدالنعیم کی مخاطبت

کورٹلہ17 /نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس آئی او کورٹلہ کی جانب سے کورٹلہ منڈل میں ایک ماہ سیرت النبی ؐ مہم ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا چنانچہ اس ضمن میں آج سیرت مہم پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی اس ضمن میں ایک تقریب زیر صدارت محمد عبدالرحیم صدر ایس آئی او کورٹلہ دفتر جماعت اسلامی کورٹلہ میں منعقد ہوئی جس میں احمد عبدالنعیم ریاستی نائب صدر ایم پی جے ‘ محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی جگتیال ‘الیاس احمد خان امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ اور مولانا ابصار احمد ندوی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب کو احمد عبدالنعیم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے نبی ؐ کی سیر ت کو عام کرنا ا’مت مسلمہ کی اہم منصبی زمہ داری ہے آپ ؐ نے اپنے مختصر 23سالہ دور نبوت میں اپنے اخلاق ‘کردار ‘خدمت خلق کے زریعہ لوگوں کے دل کی دنیا بدل دی لوگ آپ کے گرویدہ ہوگئے اور جوق درجوق دین اسلام میں داخل ہونے لگے انہوں نے مسلمانوں کی بے عملی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوں کے قول و عمل میں تضاد ہے وہ کہتے کچھ ہے اور کرتے کچھ ہے سارے عالم کے مسلمانوں کا یہی حال ہے جس کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کی غلط تصویر لوگوں کے سامنے پیش ہورہی ہے ان کے اعمال کو دیکھ کر اسی کو وہ اسلام سمجھ رہے ہیں نتیجہ وہ دین اسلام سے دور ہورہے ہیں تقریب کو دیگر مہمانان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے نبی کو اللہ تعالی نے ساری انسانیت کی رہنمائی و رہبری کے لئے پیدا کیا ہے اللہ تعالی نے ہر اُمت میں ایک رسول بھیجا آپ ؐ کو اللہ تعالی نے اُمت مسلمہ میں مبعوث فرمایا آپ ؐ لوگوں کو اللہ کی بندگی اور عبادت کی طرف بلاتے اور طاغوت کی بندگی سے بچاتے اور آپ ؐ کی دعوت کا یہ بنیادی نکتہ تھا انہوں نے قرآن کے حوالہ سے کہا جس میں اہل ایمان کو اللہ حکم دیتا ہے کہ ’’تمہارے لئے رسول اللہ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT