Tuesday , October 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نبی کریمؐ دنیا کو عدل و انصاف اور انسانوں کی سلامتی کیلئے تشریف لائے

نبی کریمؐ دنیا کو عدل و انصاف اور انسانوں کی سلامتی کیلئے تشریف لائے

کورٹلہ میں جماعت اسلامی کی مہم کے موقع پر حامد محمد خان و دیگر کا خطاب
کورٹلہ 14 /ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند کورٹلہ کے اہتمام ’’حضرت محمد ؐ سب کے لئے ‘‘مہم کے ضمن میں کنگس گارڈن فنکشن ہال کورٹلہ میں ایک عظیم الشان اجتماع عام زیر صدارت مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ و اُڑیسہ منعقد ہوا، جس میں رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو ‘مولانا اقبال ملاں قومی سکریٹری جماعت اسلامی ہند ‘شیلم وینو گوپال صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ اور صادق احمد ریاستی دعوہ سکریٹری مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے حامد محمد خان نے کہا کہ اگر مسلمان پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات قو ل و عمل کے ذریعہ تمام انسانوں تک اگر نہیں پہنچاتے ہیں تو وہ اپنی منصبی ذمہ داری کو فراموش کررہے ہیں اگر وہ آپ ؐ کی تعلیمات کو نہیں پہنچا رہے ہیں تو جرم کر رہے ہیں جس طرح ہوا پانی اور سور ج کی روشنی بلا تخصیص تمام انسانوں کیلئے ہے اسی طرح اسلام اور پیارے نبی ؐ کی تعلیمات بھی ساری انسانیت کیلئے ہے آپ ؐ کو رحمت العلمین بناکر بھیجا گیا ہے جس کا ذکر اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے ’’ائے نبی ؐ ہم نے تو تم کو دنیا والوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ہے ۔حامد محمد خان نے کہا کہ آپ ؐ کو خاتم النبین بناکر بھیجا گیا ہے اس لئے مسلمانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ موجودہ دور کے تمام جائز ذرائع ابلاغ کا استعمال کرتے ہوئے آپ ؐ کی شخصیت کا تعارف اور آپؐ کے پیغام کو پہنچانے کا کام وسیع پیمانے پر کیا جائے ۔اگر ہم آپ ؐ کی تعلیمات کو تمام بندگان خدا تک پہنچاتے تو ملک کے حالات آج جیسے نہ ہوتے۔ انہوں نے مہم کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ’’قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے دہر میں اسم محمدؐ سے اُجالا کردے ‘‘مولانانے کہا کہ آپ ؐ دنیا میں عدل و انصاف امن کے پیغام کو قائم کرکے دنیا کو یہ بتایا کہ اسلام انسانوں کی سلامتی چاہتا ہے دنیا سے ظلم و زیادتی کو مٹانے آیا ہے اجتما ع کو مولانا اقبال ملاں نے ہندی میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام انسان آدم کی اولاد ہیں ہم سب بھائی بھائی ہیں، لہذا ہم کو کیول (صرف ) اللہ ہی کی بندگی کرنی چاہئے اگر ہم اس کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک کرینگے تو مرنے کے بعد کی زندگی میں نرگ (دوزخ ) جائیںگے مولانا نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات اور پیارے نبیؐ کی سیرت کے پیغام کو پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کو ماننا یہ نہ ماننا آپ کی ذمہ داری ہے ان جلسوں کے زریعہ ہم پیغام محمد ؐ کے پیغام رسانی کا کام کر رہے ہیں دوسرا کوئی مقصد نہیں ہے اجتماع کو رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کو پیدا کرنے والا صرف ایک اللہ ہی ہے انہوں نے جلسہ کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا صادق احمد نے اجتما ع کو تلگو میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توحید رسالت و آخرت کی برادران وطن تک دعوت پہنچانے کیلئے ہی ہم یہاں جمع ہوئے ہیں۔ پیارے نبی ؐ نے مساوات پر مبنی نظام کی بنیاد ڈالی جس میں اُونچ نیچ غلام و آقا کی سوچ ہی ختم ہوگئی۔ آپ ؐ کی تعلیمات میں والدین ‘خواتین ‘پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے حقوق تفصیل سے بتائے گئے ہیں۔ اجتماع کو محمد نعیم الدین ناظم ضلع جگتیال ‘صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ شیلم وینو گوپال ‘سد بھاونا منچ کے صدر ڈاکٹر آر راجا گنگارام اور تلگو اسکالر راجنا اور دیگر نے بھی مخاطب کیا اس موقع پر غیر مسلم بھائیوں کو سیر ت النبی ؐ پر مبنی تلگو کتابچے تحفہ کے طورپر پیش کئے گئے اجتماع کی کاروائی سکریٹری دعوہ سیل عقیل احمد نے چلائی ۔الیاس احمد خان امیر مقامی نے شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر چلکا گنگارام صدر پدما شالی سنگم کورٹلہ ‘پیٹا بھاسکر ریاستی سکریٹری امبیڈکر یوجنا سنگم ‘نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ محمد رفیع الدین ‘پرنسپل محمد عبدالواجد ‘محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ ‘پرنسپل جعفر عالم خان ‘پریس کلب صدر ایم چندراشیکھر‘قاضی محمد صلاح الدین اور برادران وطن کی کثیر تعدا د موجود تھی۔ اس موقع پر تمام شرکاء کیلئے پر ُ تکلف عشائیہ کا اہتما م کیا گیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT