Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

نظام آباد میں جلسہ میلادالنبیؐ سے مولانا سلمان رضا خاں کا خطاب
نظام آباد۔13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر جلوس محمدی نکالا گیا اس جلسو س میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول ؐ نے شرکت کی ۔ جلوس کا آغاز مدرسہ الجامعۃ الرضویہ و مسجد چشتیہ سے صبح 9 بجے ہوا۔ یہ جلوس مالاپلی ، بودھن روڈ، مستعید پورہ ، احمد پورہ کالونی ، محمدیہ کالونی ، قلعہ روڈ، احمدی بازار، دھاروگلی ، بڑا بازار، اعظم روڈ سے ہوتا ہوا نہروپارک پر اختتام ہوا اور جلسہ عام میں تبدیل ہوگیا ۔ قلعہ روڈ پر جلوس کا استقبال تلنگانہ پردیش کانگریس کے سکریٹری مہیش کمار گوڑ ، کمشنر آف پولیس کارتیکیا ، اسسٹنٹ کمشنر راہول ہیگڈے ، اے سی پی آنند کمارکے علاوہ دیگر کئی افراد نے جلوس کا استقبال کرتے ہوئے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری مہیش کمار گوڑ ، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راہول ہیگڈے نے مبارکبادی بیان میں نبی کریم ؐ دنیا کیلئے رحمت ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی خواہش کی ۔ پولیس کمشنر نے پرُ امن انداز میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کی جلوس میں شرکت کرنے پر مبارکباد پیش کی اور محکمہ پولیس کی جانب سے ہر طرح کا تعاون پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ نہروپار ک پر منعقدہ جلسہ عام میں مولانا سلمان رضا خان شاہ بریلوی شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ نبی کریم ؐ سارے عالم کیلئے رحمت العالمین ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی خواہش کی۔ حالیہ چند دنوں سے حکومتیں شریعت میں مداخلت ، طلاق ثلاثہ مسئلہ پر مداخلت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ حکومت کی سازشوں کیخلاف متحدہ طور پر جدوجہد کرنے  کی کوشش کریں۔ جلوس کی نگرانی مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر محمد عبدالرشید رضوی کی ۔ اس موقع پر حافظ غلام محی الدین رضا ، مولانا شاہد رضا ، حافظ ایوب علی رضوی ، مولانا کریم الدین کمال ، مولانا عبدالمنان ، مولانا عزیز کے علاوہ شہر کے ممتاز علماء ، حفاظ نے بھی جلوس میں شرکت کی ۔ میلاد النبی ؐ کے موقع پر مولانا سلمان رضا بریلوی شریف نبیرہ احمد رضا خان کی شہر میں آمد کے موقع پر نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی محمد فیاض الدین کی قیام گاہ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر اشفا ق احمد خان نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ، پی سی سی سکریٹریز این رتناکر، مہیش کمار گوڑ ، ابراہیم ایبو، شبیر رضوی کے علاوہ دیگر نے بھی سلمان رضا خان سے ملاقات کی اور دعائوں کی اپیل کی ۔ میلاد النبی ؐ کے موقع پر شہر میں بڑے پیمانے پر فقید المثال جلوس نکالا گیا ۔ جلوس گذرنے والے راستوں پر جگہ جگہ فروٹس ، مشروبات ، پانی کی تقسیم کی گئی ۔ پولیس کی جانب سے بھاری پیمانے پر بندوبست کیا گیا تھا ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا ، اسسٹنٹ کمشنر راہول ہیگڈے کی قیادت میں اے سی پی آنند کمار جلوس کی نگرانی کررہے ہیں ۔ جلوس کا پرُ امن اختتام پہنچنے پر میلاد کمیٹی صدر محمد عبدالرشید رضوی نے تمام سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT