Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / نتائج مرکز پر ریفرینڈم نہیں : بی جے پی

نتائج مرکز پر ریفرینڈم نہیں : بی جے پی

نئی دہلی 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش ‘ راجستھان اور گجرات میں اسمبلی ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی نے آج کہا کہ یہ نتائج مرکزی حکومت پر ریفرینڈم نہیں ہیں کیونکہ یہ انتخابات مقامی مساء پر لڑے گئے تھے ۔ پارٹی کے نائب صدر مختار عباس نقوی نے میڈیا سے کہا کہ یہ انتخابات مرکزی حکومت پر ریفرینڈم نہیں ہیں ۔ یہ بالکلیہ مقامی مسائل پر لڑے گئے تھے ۔ نتائج نے ہمیں موقع دیا ہے کہ وہ ہم مقامی سطح پر اپنی خامیوں کو دور کریں اور یقینی طور پر ہم ایسا کرتے ہوئے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے ۔ پارٹی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ پارٹی کو کچھ مقامات پر شکست ہوئی اور کچھ مقامات پر کامیابی ملی کیونکہ یہ انتخابات مقامی مسائل پر لڑے گئے تھے جہاں کچھ جماعتوں کو مکمل اکثریت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات کے نتائج کا مرکزی یا ریاستی حکومتوں پر کوئی اثر ہونے والا نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT