Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / نتن گڈکری مرکزی وزیر کا دورہ پولاورم پراجکٹ کو قطعیت

نتن گڈکری مرکزی وزیر کا دورہ پولاورم پراجکٹ کو قطعیت

چندرا بابو آج پولاورم کے مقام کا جائزہ لیں گے : اوما مہیشور راؤ
حیدرآباد ۔ /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش کیلئے پولاورم پراجکٹ کا مشاہدہ کرنے کیلئے مرکزی وزیر مسٹر نتن گڈکری /22 ڈسمبر کو دورہ کریں گے ۔ وزیر بڑی آبپاشی حکومت آندھراپردیش مسٹر ڈی اوما مہیشور راؤ نے یہ بات بتائی ۔ مسٹر اوما مہیشور راؤ نے آج بتایا کہ /11 ڈسمبر کو چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پراجکٹ کے مقام کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کا پولاورم پراجکٹ کیلئے 22 واں دورہ ہوگا ۔ وزیر بڑی آبپاشی نے اپوزیشن پارٹیوں کو ہدف ملامت بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں شیطانی رول ادا کرتے ہوئے پراجکٹ کے تعمیری کاموں میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ۔ اوما مہیشور راؤ نے کہا کہ اب تک پراجکٹ کے تعلق سے مکمل تفصیلات آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی میں پیش کی جاچکی ہیں ۔ وزیر نے قائد اپوزیشن مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گزشتہ دنوں اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والے قائد اپوزیشن کو حکومت پر تنقیدیں کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے ۔ اگرچیکہ جگن موہن ریڈی پرجاسنکلپ یاترا پر ہو ںگے ۔ لیکن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی اجلاس میں شرکت کرسکتے تھے ۔ لیکن عمداً اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرکے آج پراجکٹ کے تعلق سے مسٹر جگن موہن ریڈی کا بات کرنا کوئی معنی ہی نہیں رکھتا ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی پر الزام عائد کیا کہ درحقیقت اس پارٹی کو ریاست آندھراپردیش کی ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور اس کے قائد مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو صرف اور صرف اقتدار حاصل کرنے سے ہی خصوصی دلچسپی ہے اور اس اقتدار کی ہوس میں ہی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اپنے والد سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پرجا سنکلپ یاترا کا آغاز کیا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ پرجا سنکلپ یاترا کے باوجود ریاستی عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں جگن موہن ریڈی ناکام ہی دکھائی دیئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT