Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / نتن گڈکری کی معذرت خواہی

نتن گڈکری کی معذرت خواہی

نئی دہلی ۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں سڑـک حادثات میں اضافہ پر ’’معذرت خواہی‘‘ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے مجوزہ سرمائی سیشن میں روڈ سیفٹی بل متعارف کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے کیونکہ پارلیمنٹ مؤثرطور پر کام نہیں کررہی تھی اور بعض ریاستوں کی رضامندی بھی حاصل نہیں کی گئی تھی۔ اس لئے وہ بے بس تھے۔ انہیں انتہائی شرمندگی محسوس ہورہی ہے کہ ہر سال ملک میں 5 لاکھ حادثات اور 1.5 لاکھ اموات ہورہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT