Tuesday , December 11 2018

نتن گڈکری کے خلاف تحقیقات زیرالتواء نہیں : انکم ٹیکس

ناگپور ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آج وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری کے خلاف کوئی تحقیقات زیر التواء نہیں ہے ۔ قانون برائے حق معلومات (آر ٹی ائی ) کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈائرکٹوریٹ آف انکم ٹیکس (تحقیقات) نے یہ معلومات فراہم کی ۔ دہلی کے سومیت دلال نے آر ٹی آئی کے تحت معلومات طلب کی تھی جس کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ نتن گڈکری کے خلاف کوئی تحقیقات اس دفتر میں زیر التواء نہیں ہے۔ سومیت دلال نے اپنی درخواست میں خواہش ظاہر کی تھی کہ انکم ٹیکس معاملہ میں نتن گڈکری کے خلاف کتنے معاملات زیر التواء ہیں۔ اس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT