Friday , January 19 2018
Home / دنیا / نتن یاہو اسرائیل میں مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب

نتن یاہو اسرائیل میں مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب

یروشلم ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو چہارشنبہ کی شب کو ختم ہونے والی مدت سے پہلے مخلوط حکومت کے قیام میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس کے نتیجے میں 1996 میں پہلی بار وزیرِ اعظم بننے والے نتن یاہو کے چوتھی مرتبہ اسرائیل کے وزیر اعظم بننے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔ان کی جماعت لیکود پارٹی نے رواں سال مارچ میں منع

یروشلم ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو چہارشنبہ کی شب کو ختم ہونے والی مدت سے پہلے مخلوط حکومت کے قیام میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس کے نتیجے میں 1996 میں پہلی بار وزیرِ اعظم بننے والے نتن یاہو کے چوتھی مرتبہ اسرائیل کے وزیر اعظم بننے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔ان کی جماعت لیکود پارٹی نے رواں سال مارچ میں منعقدہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم وہ حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی۔منگل کی شب تک نتن یاہو نے تین جماعتوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے تھے، جن میں کلانو اور دو کٹر جماعتیں یونائیٹڈ تورہ جوڈازم اور شاس شامل تھیں۔ ان جماعتوں کی شمولیت سے اسرائیل کی 120 نشتستوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں حکومتی اتحاد کی نشستوں کی 53 ہو گئی تھی۔نتن یاہو کو حکومت سازی کے لئے درکار 61 نشستوں کی تعداد پوری کرنے کے لئے دائیں بازو کی بیت یہودی پارٹی کی حمایت درکار تھی جو وہ حکومت سازی کے لئے دی گئی حتمی مدت کے خاتمے سے چند گھنٹے قبل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔بیت یہودی کے آٹھ ارکان کی حمایت کے بعد نتن یاہو کو اسرائیلی پارلیمان میں سادہ اکثریت حاصل ہو جائے گی۔حکومت سازی کے لیے کامیاب مذاکرات کے بعد نتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کوئی اس بات پر حیران نہیں کہ مذاکرات بہت طویل تھے۔‘

TOPPOPULARRECENT