Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / نتن یاہو اور پوٹن کا مغربی ایشیا پر تبادلہ خیال

نتن یاہو اور پوٹن کا مغربی ایشیا پر تبادلہ خیال

یروشلم، 20 اگست (سیاست ڈاٹ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اگلے ہفتے روسی شہر سوچی میں صدر ولادمیر پوتن سے ملاقات کریں گی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مغربی ایشیاء کے تعلق سے بات چیت کا امکان ہے ۔اسرائیل ملک شام میں مستقل فوجی اڈے کے قیام کے ایران کے منصوبے کے بارے میں فکر مند ہے ۔ اس سلسلہ میں نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل ملک شام میں جاری ایران کی سرگرمیوں پرنظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ واضح رہے کہ ، اسرائیل کا روایتی حریف ایران شام کے صدر بشار الاسد کا ایک مضبوط حامی ہے اور انھیں فوجی مدد بھی فراہم کرتا ہے ۔

جنوبی افریقہ پر حملہ کی ملزم گریس موگابے زمبابوے واپس
ہرارے۔20اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کی خاتون اول گریس موگابے جن پر جنوبی افریقہ پر حملہ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ زمبابوے واپس آگئیں ۔ انہوں نے سفارتی استثنیٰ کی درخواست کی تھی ۔ وہ اتوار کے دن وطن واپس آئیں۔ سرکاری خبررساں چینل ’’زیڈ بی سی‘‘ نے کہا کہ گریس موگابے الزامات عائد ہونے کے بعد سے منظر عام پر نہیں دکھائی دی تھیں ۔ وہ تریٹوریا کی چوٹی کانفرنس میں بھی شریک نہیں ہوئی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT