Friday , November 24 2017
Home / دنیا / نتن یاہو سے جعلسازی کے سلسلہ میں دوبارہ تفتیش

نتن یاہو سے جعلسازی کے سلسلہ میں دوبارہ تفتیش

یروشلم۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو سے دوسری مرتبہ غیرقانونی طور پر دولتمند حامیوںسے تحفے حاصل کرنے کے الزام کی تحقیقات کے دوران دوبارہ تفتیش کی۔ پولیس اور وزیراعظم کے دفتر نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

 

امریکی شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی حکومت کی ہدایت
واشنگٹن ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر کرنے کے خلاف انتباہ دیا ہے اور بنگلہ دیش میں تعینات سرکاری ملازمین کو اپنے ارکان خاندان بنگلہ دیش منتقل نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دفترخارجہ کے بموجب بنگلہ دیش کے دہشت گرد گروپس سے امریکی شہریوں کو مسلسل خطرہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ سرکاری ملازمین اپنے ارکان خاندان کو ڈھاکہ منتقل نہ کریں۔ روایتی اعتدال پسند مسلم ملک میں 2015ء سے انتہاء پسند تشدد کی لہر جاری ہے۔ گذشتہ سال ڈھاکہ کے ایک ریسٹورنٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 20 غیرملکی یرغمالی ہلاک کردیئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT