Tuesday , December 18 2018

نتن یاہو پر کرپشن کے تازہ الزامات

تل ابیب ،19فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے ایک کمیونیکیشن کمپنی سے منسلک متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بد عنوانی کے اس نئے کیس کا تعلق بھی امکاناً وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ہے ۔ میڈیا پر نشر ہونے والی رپورٹوں کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ ‘بیزک’ نامی اس گروپ کو رعائتیں دی گئی تھیں اور اس کے بدلے میں کمپنی سے منسلک خبروں کے ادارہ پر نیتن یاہو کے بارے میں مثبت خبریں چلائی گئیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کے مختلف کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ وہ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT