Wednesday , November 14 2018
Home / دنیا / نتن یاہو کا مودی سے اظہار تشکر ، ہندوستانی دورہ تاریخی:یاہو

نتن یاہو کا مودی سے اظہار تشکر ، ہندوستانی دورہ تاریخی:یاہو

یروشلم ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اپنے حالیہ دورہ ہند کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج کہا کہ ان کا 6 روزہ دورہ طویل مدت تک یاد رکھا جائے گا ۔ کیونکہ اس نے باہمی تعلقات کے استحکام میں مدد دی ہے ۔ نتن یاہو /14 جنوری کو نئی دہلی پہونچے تھے اور ان کا استقبال وزیراعظم مودی نے ایرپورٹ پر کیا تھا ۔ اس طرح پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ دیا تھا ۔ وزیراعظم اسرائیل کے دورہ کے بیشتر حصے میں مودی ان کے ہمراہ رہے ۔ نتن یاہو نے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی کے جذباتی اقدامات کیلئے وہ ان سے اور ہندوستانی عوام سے اظہار تشکر کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے دورہ کو تاریخی دورہ قرار دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT