نتن یاہو کی اتوار کو آمد ، احمد آباد کا بھی سفر کریں گے

نئی دہلی ۔ /11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو 6 روزہ دورہ پر اتوار کو یہاں پہونچیں گے ۔ اس دورہ کو دونوں ممالک باہمی تعاون کے کلیدی شعبوں میں گہرائی لانے کیلئے استعمال کریں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور نتن یاہو پیر کو بات چیت میں تمام موضوعات کا احاطہ کریں گے ۔ وزارت امور خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اس دورہ میں احمد آباد ، ممبئی اور آگرہ کا سفر بھی کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT