Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / نتن یاہو ۔ پوٹن ملاقات شام کے مسئلہ پر غور

نتن یاہو ۔ پوٹن ملاقات شام کے مسئلہ پر غور

ماسکو ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے روسی قائد ولادیمیر پوٹن سے ماسکو میں ملاقات کی جبکہ اسرائیلی روسی افواج کی شام میں زیادہ تعیناتی پر برہم ہے۔ نتن یاہو کے ساتھ ان کی فوج اور محکمہ سراغ رسانی کے سربراہ بھی تھے۔ بیرونی دورہ میں یہ ایک نایاب اقدام تھا۔ اسرائیل نے کہا کہ وہ جنگ زدہ ملک میں روس کی نقل و حرکت پر توجہ دے گا۔ یہ انتہائی اہم ہے۔ اس کی وضاحت کیلئے ہم ماسکو کا دورہ کررہے ہیں اور ہماری افواج کے درمیان کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے گریز کیلئے کچھ بھی کریں گے۔ نتن یاہو نے کہا کہ وہ ہتھیاروں کے لبنان کی تحریک حزب اللہ کے ہاتھوں میں نہ پہنچنے کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شام اور ایران کی فوج اسرائیل کے خلاف ایک دوسرا محاذ قائم کرنے کی کوشش میں ہے۔ جہاں تک پوٹن کا تعلق ہے انہوں نے کہا کہ روسی کارروائیاں جو مشرق وسطی میں جاری ہیں، ہمیشہ سے اس علاقہ میں انتشار کی ذمہ دار تھیں اور رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں تعینات شامی افواج اس کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ روسی ٹی وی پر اپنے تبصرہ میں انہوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے اور سمجھتے ہیں کہ شام کی فوج اور شام عمومی اعتبار سے ایک ایسے موقف میں ہے کہ یہ دوسرا محاذ نہیں کھول سکتے۔ وہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنی مملکت کا وجود برقرار رکھیں۔ امریکہ نے کہا کہ روس صدر بشارالاسد کے ان باقی چند حلیفوں میں سے ایک ہے جو حال ہی میں اپنی فوج، توپ خانہ اور طیارے شام روانہ کرچکے ہیں جس سے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ روش سرکاری افواج کے ساتھ جنگ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT