Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / نتھاری قاتل کولی غازی آباد جیل منتقل

نتھاری قاتل کولی غازی آباد جیل منتقل

غازی آباد۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نتھاری عصمت ریزی و سلسلہ وار قاتل سریندر کولی کو میرٹ جیل سے غازی آباد میں واقع داسنا جیل منتقل کیا گیا جہاں اسے پھانسی دی جائے گی ۔ میرٹ جیل سپرنٹنڈنٹ ایس ایچ ایم رضوی نے بتایا کہ کولی کو آج 12 بجے دن داسنا جیل لے جایا گیا ،اسے سپریم کورٹ کے فیصلہ تک وہیں رکھا جائے گا۔ 12 ستمبر کو سپریم کورٹ نے سزائے موت پر عمل آوری پر 29 ا کتوبر تک التواء عائد کیا ہے۔ جسٹس ایچ ایل دتو کی زیر قیادت بنچ نے آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو مقرر کی ہے۔ کولی نے سزائے موت کے عدالتی فیصلہ پر نظرثانی کی درخواست کی ہے حالانکہ اسے میرٹ جیل میں 8 ستمبر کو پھانسی دی جانے والی تھی۔

TOPPOPULARRECENT