Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / نتیجہ مایوس کن رہا ، بی جے پی محاسبہ کرے : ونود کھنہ کی اہلیہ

نتیجہ مایوس کن رہا ، بی جے پی محاسبہ کرے : ونود کھنہ کی اہلیہ

چندی گڑھ ۔ /15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے آنجہانی رکن پارلیمنٹ ونود کھنہ کی اہلیہ کویتا کھنہ نے گرداس پور لوک سبھا ضمنی انتخابات کے نتائج پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی کو شکست کی وجوہات کا محاسبہ کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج مایوس کن رہے اور وہ اس نتیجہ کو تسلیم کرتی ہیں ۔ انہوں نے کانگریس رکن سنیل جھاکر کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے بی جے پی ٹکٹ کے دعویداروں میں کویتا کھنہ بھی شامل تھی لیکن پارٹی نے تاجر سوارن سلاریہ کو امیدوار نامزد کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT