Thursday , April 26 2018
Home / سیاسیات / ’’ نتیش جی اب شرمایئے مت‘ ضمیر جگایئے ‘استعفیٰ دیجئے‘‘: تیجسوی یادو

’’ نتیش جی اب شرمایئے مت‘ ضمیر جگایئے ‘استعفیٰ دیجئے‘‘: تیجسوی یادو

گری راج کا 3 ایکڑ اراضی پر قبضے کا معاملہ
پٹنہ، 8فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بہار ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے کابینہ وزیر گری راج سنگھ کے خلاف زبردستی زمین پر قبضہ کرنے کے معاملہ میں وزیراعلی نتیش کمار سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اخلاقیات کی بات کرنے والے نتیش کمار آج خاموش کیوں ہیں۔تیجسوی یادو نے ٹویٹر پر لکھا کہ ” نتیش کمار صاحب شرمائیے نہیں، منہ کھولئے ، ضمیر کو جگایئے ، اخلاقیات کو یاد کیجئے ۔ گونگے مت بنئے ، ڈریئے مت بلکہ استعفی لکھ کر گورنر ہاؤس جایئے ۔ آپ کے انتہائی عزیز کابینی وزیر گری راج نے بہارکے دلتوں کی لگ بھگ تین ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ہے ۔ ایکشن لیجئے اور ڈریئے مت”۔ لیڈر آف اپوزیشن نے سوالیہ لہجے میں وزیراعلی سے پوچھا کہ کیا وہ اب گٹھ بندھن توڑیں گے ۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کی آواز پر مہاگٹھ بندھن سے الگ ہونے والے نتیش کمار کیا اب استعفی دیں گے ۔ اب آپ کا اخلاقیات کہاں چلا گیا، کیا اس کا کوئی جواب ہے آپ کے پاس۔واضح رہے کہ ایک سال قبل جنتادل (یو) اورراشٹریہ جنتادل کی مہاگٹھ بندھن حکومت محض اس الزام کے تحت بکھر گئی کہ نتیش کمار کا کہنا تھا کہ لالو یادو اوران کے فرزند بدعنوانی کے الزامات عائد کئے گئے ہیںاور انہوں نے (نتیش کمار) اپنی ضمیر کی آواز پر اس کے بندھن کو ختم کرنے پر مجبور ہیں چونکہ وہ عوام سے بدعنوانی سے پاک صاف و شفاف حکمرانی کا وعدہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT