Tuesday , June 26 2018
Home / Top Stories / نتیش حامی ارکان کی کل صدرجمہوریہ کے سامنے پریڈ

نتیش حامی ارکان کی کل صدرجمہوریہ کے سامنے پریڈ

پٹنہ ۔ 9 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تشکیل حکومت کیلئے دعوت میں تاخیر پر بہار جے ڈی یو مقننہ پارٹی کے قائد نتیش کمار نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے چہارشنبہ تک مہلت طلب کی تاکہ اپنے حامی 130 ارکان اسمبلی کی اُن کے سامنے پریڈ کروائیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ نتیش کمار اور دیگر سینئر قائدین نے صدرجمہوریہ سے

پٹنہ ۔ 9 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تشکیل حکومت کیلئے دعوت میں تاخیر پر بہار جے ڈی یو مقننہ پارٹی کے قائد نتیش کمار نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے چہارشنبہ تک مہلت طلب کی تاکہ اپنے حامی 130 ارکان اسمبلی کی اُن کے سامنے پریڈ کروائیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ نتیش کمار اور دیگر سینئر قائدین نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کرکے بہار میں حکومت تشکیل دینے کا موقع دینے کی گذارش کی اور کہا کہ جے ڈی یو ، آر جے ڈی اور کانگریس ، سی پی آئی کا ایک اور ایک آزاد رکن اسمبلی کی نتیش کمار کو تائید حاصل ہے ۔ تیاگی نے جو دہلی پہونچے تھے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدرجمہوریہ کے روبرو ایسی پریڈ پہلے بھی کروائی جاچکی ہے ۔ اعلیٰ سطحی ذرائع کے بموجب نتیش کمار کے دفتر نے کہا کہ اگر راج بھون سے کل دوپہر تک کوئی جواب نہیں ملا تو اپنے130 حامی ارکان اسمبلی کے ساتھ نتیش کمار دہلی پہونچ جائیں گے ۔ دریں اثناء مانجھی کے حامیوں نے دعویٰ کیا کہ جتن رام مانجھی کو 56 جے ڈی یو اور آر جے ڈی ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہے ۔ اُن کے حامیوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ وہ ایوان اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کردکھائیں گے ۔ دریں اثناء بی جے پی نے اعلان کیا کہ وہ اپنا موقف ایوان اسمبلی میں ہی ظاہر کرے گی ۔ جتن رام مانجھی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنھیں اکثریت حاصل ہے اور وہ ایوان اسمبلی میں اسے ثابت کردکھائیں گے ۔ بی جے پی نے جے ڈی یو قائد اور سابق چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر الزام عائد کیا کہ وہ اقتدار کے بھوکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مانجھی اُن کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے رہیں۔ پارٹی نے مزید کہاکہ انھوں نے بہار کے اقتدار سے اس لئے دستبرداری اختیار کی تھی کیونکہ وہ وزیراعظم بننے کے خواہشمند تھے ۔ بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ نتیش کمار کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے تھا ۔ اقتدار پر واپس آنے کی عجلت نہیں کرنی چاہئے تھی ۔ انھیں اپنے رائے دہندوں پر بھروسہ ہونا چاہئے اور بہار گورنر کے سری ناتھ ترپاٹھی دستوری دفعات کے مطابق اس تنازعہ کا فیصلہ کرنے والے ہیں، اُن پر نتیش کمار کو اعتماد کرنا چاہئے تھا ۔

TOPPOPULARRECENT