Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / نتیش حکومت زوال پذیر ہوگی : پاسوان

نتیش حکومت زوال پذیر ہوگی : پاسوان

نئی دہلی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایل جے پی لیڈر رام ولاس پاسوان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ عام انتخابات کے نتائج منظرعام پر آنے کے بعد بہار کی نتیش کمار حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) بی جے پی کی حلیف جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود نتیش کمار کے درجنوں لیجسلیٹرس ان کا (کمار) ساتھ چھوڑ دیں گے۔ پاسوان نے یقینی لہجہ میں کہا کہ عام انتخابات کے نتائج کے بعد بہار کی نتیش کمار حکومت کا خاتمہ یقینی ہے

اور ریاست میں ماہ نومبر کے دوران ضمنی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ پاسوان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اگزٹ پولس میں جہاں این ڈی اے کو کامیاب قرار دیا جارہا ہے، اس کی وجہ سے پاسوان بھی مسرور نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں ان کی پارٹی کا بی جے پی سے اتحاد دیرپا ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی اور بہار میں نئی حکومت تشکیل دے گی۔ یاد رہیکہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کیلئے پاسوان کی ایل جے پی نے جاریہ سال فروری میں بی جے پی سے سیاسی اتحاد کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT