Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / نتیش سے چھٹکارا پانے عوام سے مودی کی اپیل

نتیش سے چھٹکارا پانے عوام سے مودی کی اپیل

سہرسہ (بہار) 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر نتیش کمار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ مغرور ہیں۔ اُنھوں نے کوسی سیلاب کے متاثرین کے لئے گجرات میں 5 کروڑ روپئے بطور عطیہ روانہ کئے تھے لیکن اُنھوں نے یہ رقم واپس کردی۔ اُنھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایسے مغرور سیاستداں سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کا دماغ ساتویں آسمان پر ہے۔ اُن کو غرور کا نشہ چڑھ گیا ہے۔ اپنے غرور میں اُنھوں نے کوسی سیلاب کے متاثرین کے مصائب کا کوئی احساس نہیں کیا اور اُن کی بازآبادکاری کے لئے بطور عطیہ آئے ہوئے 5 کروڑ روپئے واپس کردیئے۔ عوام کو ایسے مغرور سیاستداں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے۔
مرکز سے حق مانگنے والوں کو مودی حقیر سمجھتے ہیں : نتیش
پٹنہ 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر اُن کا مذاق اُڑانے کے بعد جوابی وار کرتے ہوئے کہاکہ اُنھوں نے 1.25 لاکھ کروڑ روپئے کے پیاکیج کا پیشکش کیا ہے لیکن وہ مرکز سے اپنا حق مانگنے والوں کو حقیر سمجھتے ہیں ۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کا رویہ ’’وفاقی تعاون‘‘ کے بالکل برعکس ہے حالانکہ وہ ہمیشہ اسی کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔ ایک طرف تو وہ وفاقی تعاون کی بات کرتے ہیں لیکن اُن کا عمل اِس کے برعکس ہوتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ کس قسم کا وفاقی تعاون ہے۔ وہ وزیراعظم کے پیاکیج میں خامیاں تلاش کررہے تھے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران اُنھوں نے کہاکہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اُنھیں یہ رقم دینا ہی پڑے گی، وہ ہم پر کوئی احسان نہیں کررہے ہیں۔ یہ ہمارا حق ہے اور اُنھیں ہمارا حق ہم کو دینا ہوگا۔ مودی پر تازہ وار کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ بہار بیمار ریاست نہیں ہے اُنھوں نے جاننا چاہا کہ کیا اُنھوں نے ماضی میں صرف بیمار ریاستوں کو پیاکیج دیا ہے؟

TOPPOPULARRECENT