Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / نتیش مہا گٹھ بندھن ٹوٹنے نہ دیں:این سی پی

نتیش مہا گٹھ بندھن ٹوٹنے نہ دیں:این سی پی

نئی دہلی15جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں حکمراں مہاگٹھ بندھن میں شدت اختیار سیاسی بحران کے پس منظر میں شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے آج وزیراعلی نتیش کمار کو خبردار کیا کہ وہ عجلت میں ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچے ۔ آر جے ڈی ، جے ڈی یو اور کانگریس کی حکومت کی قیادت کرنے والے نتیش کمار پر سخت دباؤ ہے کہ وہ نائب وزیراعلی تیجسوی یادو سے استعفی لیں جن کے خلاف سی بی آئی اور انفورسمنٹ ایجنسیاں چھان بین کررہی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے جائیداد کھڑی کی ہے ۔بہار کے واقعات پرایک سوال کے جواب میں نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما طارق انور نے کہا کہ بی جے پی بہار میں مہاگٹھ بندھن کو توڑنے پر تلی ہے لیکن اس گٹھ بندھن کا ٹوٹنا بہار کے مفاد میں نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ متعلقین شعور سے کام لیں گے اور نتیش کمار عجلت میں کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ۔ حالات کے موجودہ موڑ پر اتحاد کا ٹوٹنا بدبختانہ ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT