Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / نتیش نے عظیم اتحادکیساتھ دھوکہ کیا :راہول

نتیش نے عظیم اتحادکیساتھ دھوکہ کیا :راہول

نئی دہلی، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بہار میں ’مہا گٹھ بندھن‘ کا ساتھ چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا دامن تھامنے والے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ انہوں نے ’’عظیم اتحاد‘‘ کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ راہول نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ تین چار ماہ پہلے سے ہمیں پتہ تھا کہ ایسا منصوبہ چل رہا ہے ۔ اپنے مفاد کیلئے شخص کچھ بھی کر جاتا ہے ۔ نتیش کمار نے مہا گٹھ بندھن کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لئے شخص کچھ بھی کر جاتا ہے ، کوئی اصول ، کوئی اعتبار نہیں ہے ۔ ’’نتیش جی کو فرقہ پرستی کے خلاف جنگ کیلئے خط اعتماد ملا تھا، لیکن اب انہوں نے اپنے ذاتی سیاسی مفاد میں انہی سے ہاتھ ملا لیا ہے۔‘‘بہار میں ایک دن پہلے تک حکومت کے اہم اتحادی رہنے والے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو پر بے نامی جائیداد اور حوالہ کے الزامات میں مقدمہ درج ہونے کے بعد آر جے ڈی اور نتیش کی قیادت والی جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے درمیان دوریاں بڑھ گئی تھیں۔بی جے پی لیڈروں نے اس پورے واقعے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

نیشنل کانفرنس کا راج بھون مارچ ناکام
سرینگر، 27جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس نے آج ریاست کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی نیشنل کانفرنس کا پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت کی مبینہ غلط پالیسیوں، آئے دن ہلاکتوں، کرفیو، دھاؤوں، تحدیدات، فورسز کی زیادتیوں، دفعہ370کو زک پہنچانے، راشن کی قیمتوں اور بجلی کی شرح میں بے جا اضافہ ، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر پابندیوں اور دیگر مسائل پر حکومتی عمل کے خلاف راج بھون تک مجوزہ احتجاجی مارچ کو ناکام بنادیا۔این سی کی ایک احتجاجی ریلی جمعرات کی صبح یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس سے برآمد ہوئی اور راج بھون کی جانب مارچ کرنے لگی لیکن پولیس کی بھاری جمعیت نے ریلی کے شرکاء کو سونا وار میں گپکار کے قریب روک کرآگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ اگرچہ پارٹی قائدین نے آگے بڑھنے کی کوشش لیکن پولیس نے ریلی کے شرکا کو گرفتار کرکے قریبی پولیس اسٹیشن رام منشی باغ میں بند کردیا۔ گرفتارشدگان میں نیشنل کانفرنس یوتھ صوبائی صدر سلمان علی ساگر بھی تھے ۔

TOPPOPULARRECENT