نتیش نے ہیروشیما یادگار کا دورہ کیا

پٹنہ ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج ہیروشیما پیس میموریل کا دورہ کیا اور اپنے تبصرہ میں کہا کہ یہ مقام پائیدار جذبہ انسانی اور مزاحمت کی علامت ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی ٹیکنالوجی کے ممکنہ تباہی والے عنصر سے متنبہ کیا۔ چیف منسٹر بہار دوشنبہ سے جاپان کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے اس شہر میں تعمیر یادگار کا دورہ کیا جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران ایٹمی بمباری سے تباہ کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT