Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / نتیش کا دورہ دہلی ‘ وزیراعظم سے ملاقات پر خاموشی

نتیش کا دورہ دہلی ‘ وزیراعظم سے ملاقات پر خاموشی

پٹنہ۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے کہا کہ وہ 9ڈسمبر کو دہلی کا دورہ کریں گے تاکہ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی دختر کی شادی کے استقبالیہ میں شرکت کرسکیں لیکن انہوں نے ہر ایک کو اس جستجو میں چھوڑ دیا کہ کیا وہ وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 9ڈسمبر کو ارون جیٹلی کی دختر کی شادی کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے ‘تاہم وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ۔

TOPPOPULARRECENT