Tuesday , January 16 2018
Home / سیاسیات / نتیش کمارکامودی کی تائید پر بی جے پی کا مضحکہ

نتیش کمارکامودی کی تائید پر بی جے پی کا مضحکہ

بھاگلپور(بہار ) 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج بی جے پی کے نعرے طاقتور قیادت کے تحت طاقتور ہندوستان کا مذاق اُڑایا اور کہا کہ ’’ان کے لیڈر کے نام سے ہی کروڑوں مسلمان خوفزدہ ہوگئے ہیں پھر یہ مقصد کیسے حاصل ہوسکے گا ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسا ملک صرف آبدوز کشتیوں ،مزائیلس یا بموں کی تعداد میں اضافہ کے ذر

بھاگلپور(بہار ) 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج بی جے پی کے نعرے طاقتور قیادت کے تحت طاقتور ہندوستان کا مذاق اُڑایا اور کہا کہ ’’ان کے لیڈر کے نام سے ہی کروڑوں مسلمان خوفزدہ ہوگئے ہیں پھر یہ مقصد کیسے حاصل ہوسکے گا ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسا ملک صرف آبدوز کشتیوں ،مزائیلس یا بموں کی تعداد میں اضافہ کے ذریعہ طاقتور نہیں ہوسکتا بلکہ کثرت میں وحدت کو مستحکم کرنے سے ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تنوع سے بھر پور ہیں جہاں عوام مختلف مذاہب پر عمل کرتے ہیں ،مختلف زبانیں بولتے ہیں اور مختلف جغرافیائی علاقوں میں رہتے ہیں اگر کروڑوں مسلمان صرف ان کا نام لینا ہی سے خوفزدہ ہوجاتے ہوں تو وہ ملک کو کیسے طاقتور بناسکیں گے ۔ وہ مودی کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کررہے تھے اانہوں نے کہا کہ جس لیڈر نے ملک کیلئے کوئی اچھا کام نہیں کیا وہ ملک کو متحد بھی نہیں رکھ سکتا ۔ بی جے پی سے مودی کی ترقی کے مسئلہ پر جے ڈی یو کے ترک تعلق کا دفاع کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی انتخابی منشور میں اب بھی کبھی زبان سے متنازعہ مسائل چھیڑے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT