Tuesday , December 11 2018

نتیش کمار اور لالو پرساد ایک دوسرے کے پڑوسی

پٹنہ ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی سیاست میں ایک دوسرے کے کٹر حریف سمجھے جانے والے لالو پرساد اور نتیش کمار اب ایک دوسرے کے پڑوسی بننے والے ہیں۔ حالیہ انتخابات میں جے ڈی (یو) کی زبردست شکست کے بعد نتیش کمار بحیثیت وزیراعلیٰ مستعفی ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنا سرکاری بنگلہ خالی کردیا ہے جس کے بعد انہیں 7 سرکلر روڈ پر بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپا

پٹنہ ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی سیاست میں ایک دوسرے کے کٹر حریف سمجھے جانے والے لالو پرساد اور نتیش کمار اب ایک دوسرے کے پڑوسی بننے والے ہیں۔ حالیہ انتخابات میں جے ڈی (یو) کی زبردست شکست کے بعد نتیش کمار بحیثیت وزیراعلیٰ مستعفی ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنا سرکاری بنگلہ خالی کردیا ہے جس کے بعد انہیں 7 سرکلر روڈ پر بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ (بی سی ڈی) کی جانب سے بنگلہ الاٹ کیا گیا ہے جبکہ لالو پرساد سرکلر روڈ کے بنگلہ نمبر 10 میں قیام پذیر ہیں جو ان کی اہلیہ و سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کو الاٹ کیا گیا ہے۔ نتیش کمار نے 9 سال تک وزیراعلیٰ کیلئے مختص بنگلہ میں قیام کیا۔ فی الحال 7 سرکلر روڈ کا بنگلہ چیف سکریٹری اشوک کمار سنہا کے نام پر ہے۔ تاہم شرما

چونکہ جون کے اواخر میں ریٹائر ہورہے ہیں تو وہ دوسری عمارت میں منتقل ہوجائیں گے اور اس طرح نتیش کمار کی اس بنگلہ میں قیام کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ البتہ 7 سرکلر روڈ کے بنگلہ میں کچھ تعمیراتی کام چل رہا ہے جو دراصل سابق وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انجام دیا جارہا ہے اس لئے بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ نے اسٹرینڈ روڈ پر واقع ایک بنگلہ کو نتیش کمار کو عارضی طور پر الاٹ کیا ہے۔ نتیش کمار اور لالو پرساد کو سیاسی حلقوں میں ’’بڑا بھائی اور چھوٹا بھائی ‘‘ کہا جاتا ہے۔ لالو پرساد اور نتیش کمار کے تعلقات اس وقت خراب ہوگئے تھے جب نتیش کمار نے لالو پرساد کی پارٹی آر جے ڈی سے قطع تعلق کرتے ہوئے اپنی سمتا پارٹی تشکیل دی تھی اور اس طرح جیسے جیسے وقت گذرتا گیا دونوں کے درمیان دوریاں بڑھتی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT