Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / نتیش کمار سے ناروے کے سفیر کی ملاقات

نتیش کمار سے ناروے کے سفیر کی ملاقات

پٹنہ۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ناروے کے سفیر برائے ہند نلس رگنار کمسواگ نے آج چیف منسٹر بہار نتیش کمار سے ملاقات کی اور ان سے صحت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اشتراک کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔ ناروے کے سفیر نے چیف منسٹر کو این آئی پی آئی (ناروے۔انڈیا شراکت داری پہل) کے تحت اب تک پیشرفت سے واقف کرایا۔ سرکاری بیان کے مطابق دونوں نے مختلف شعبوں میں مستقبل میں ممکنہ اشتراک کی گنجائش پر غوروخوض کیا۔ سفیر نے بتایا کہ ان کا ملک اس ریاست میں سرمایہ کاری سے دلچسپی رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT