Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / نتیش کمار نے مہا دلت کو قربان کردیا : این ڈی اے

نتیش کمار نے مہا دلت کو قربان کردیا : این ڈی اے

نئی دہلی 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) این ڈی اے نے آج جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ایک مہا دلت کو قربان کردیا ہے جبکہ کانگریس نے کہا کہ خط اعتماد سے قبل چیف منسٹر کی حیثیت سے جیتن رام مانجھی کا استعفی بی جے پی کے خوف کا نتیجہ تھا اور پارٹی کو اس سازش کی قیمت اسمبلی انتخابات میں چکانی پڑیگی ۔ بی جے پی لیڈر و مرکزی وزی

نئی دہلی 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) این ڈی اے نے آج جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ایک مہا دلت کو قربان کردیا ہے جبکہ کانگریس نے کہا کہ خط اعتماد سے قبل چیف منسٹر کی حیثیت سے جیتن رام مانجھی کا استعفی بی جے پی کے خوف کا نتیجہ تھا اور پارٹی کو اس سازش کی قیمت اسمبلی انتخابات میں چکانی پڑیگی ۔ بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ نتیش کمار کو بہار کے عوام کو جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے چند ماہ قبل جیتن رام مانجھی کو چیف منسٹر کیوں بنایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے اپنی سیاسی موقع پرستی کیلئے ایسے کھیل کھیلے ہیں۔ بہار کے عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ ان کے کوئی اصول نہیں ہیں۔ وہ اقتدار میں رہنے غیر اخلاقی کام کرتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT