Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / نتیش کمار چھٹی مرتبہ چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ تقریب کی تیاری

نتیش کمار چھٹی مرتبہ چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ تقریب کی تیاری

نئی دہلی: گورنر بہار نے نتیش کمار کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ چہارشنبہ کے روز ڈرامائی انداز میں چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد گورنر بہار نے انہیں کارگذار چیف منسٹر کی حیثیت سے کام کرنے کی اپیل کی تھی۔ استعفیٰ پیش کرنے کے کچھ گھنٹوں کے اندر ہی بی جے پی کے جی ڈی ( یو) کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایاجس کو نتیش نے بھی قبول کرتے ہوئے اپنے پرانے ساتھی کیساتھ رشتہ بحال کرلیا۔

بتایا جارہا ہے کہ آج نتیش کمار چھٹی مرتبہ بہار کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے جس کے نائب بی جے پی کے سشیل کمار مودی ہونگے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نتیش کمار 27منسٹرس کے ساتھ ایک سادہ تقریب میں راج بھون میں عہد لیں گے۔ مختلف ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حلف برداری تقریب کی زورشور سے تیاریاں کی جارہی ہیں اورتوقع ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

بی جے پی لیجسلٹر پارٹی کا اجلاس جاری ہے اور مرکزی وزیر جے پی نڈا کے ساتھ بی جے پی جنرل سکریٹری انل جین بھی اجلاس میں موجود ہیں ۔نئی حکومت میں این ڈی اے اور جے ڈی یو میں ہر پارٹی کے چودہ منسٹر س ہونگے

TOPPOPULARRECENT